Lok Sabha Election 2024 Date: ذات اور مذہب سے بالاتر ہو انتخابی سرگرمیاں،سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن نے کیا خبر دار
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے وگیان بھون میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ 18ویں لوک سبھا کی تشکیل کے لیے انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی ملک میں فوری طورپر ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔
Schedule for General Elections 2024 : کل دوپہر میں لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا ہوگااعلان
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے یہ جانکاری دی گئی ہے کہ لوک سبھا2024 کی تاریخوں کا اعلان کل بروز سنیچر ہوگا۔ سوشل میڈیا سائٹس ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں الیکشن کمیشن نے لکھا ہے کہ آج چیف الیکشن کمشنر نے دو نئے کمشنروں کا استقبال کرنے کے ساتھ لوک سبھا انتخابات 2024 کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی میٹنگ کی ۔
Article by Olympian Neeraj Chopra: پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے نوجوان اور جمہوریت و ملک کے تئیں ان کی ذمہ داریاں
بھارت کا انتخابی کمیشن انتخابات میں عام طور پر نوجوانوں کی مثبت شرکت کو پروان چڑھانے کے مقصد سے ’’میرا پہلا ووٹ دیش کے لیے مہم‘‘ چلا رہا ہے۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اس مہم کا ترانہ جاری کیا ہے جو نوجوان ووٹروں کو اپنے جمہوری حق کو استعمال میں لانے کے سلسلے میں حوصلہ افزائی کے لیے ملک کی عہد بندگی کا مظہر ہے۔
AIMIM will contest elections on 11 seats in Bihar: اویسی کی پارٹی نے بہار کی ان 11 سیٹوں پر لوک سبھا انتخابات میں اپنے امیدوار اتارنے کا کیا اعلان
اویسی کی پارٹی مسلم اکثریتی سیمانچل کی چاروں سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ کل 11 سیٹوں پر لڑ رہے ہیں۔ اگر اے آئی ایم آئی ایم آر جے ڈی اور کانگریس کے مسلم ووٹ بینک میں اپنا شیئر نکالتے ہیں تو این ڈی اے کو براہ راست فائدہ ہوسکتا ہے۔ فی الحال این ڈی اے اورمہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم نہیں ہوئی ہے۔
Challenge to law on appointment of CEC :الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق نئے قانون کو چیلنج کرنے والی عرضی پر جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ تیار
الیکشن کمشنر ارون گوئل کے استعفیٰ کے بعد معاملہ گرم ہو گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنروں کی تقرری سے متعلق مرکز کے نئے قانون کو چیلنج کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ دراصل دو نئے الیکشن کمشنرز کی تقرری 15 مارچ تک ممکن ہے۔
Lok Sabha Election: تمل ناڈو۔پڈوچیری میں کانگریس اور ڈی ایم کے میں بنی بات،جانئےکون کتنی نشستوں پر لڑینگے انتخاب
آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے بہت کم وقت باقی ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی جماعتیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اب اطلاعات آ رہی ہیں کہ تمل ناڈو میں کانگریس اور ڈی ایم کے کے درمیان اتحاد کو لے کر حتمی ڈیل ہو گئی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر کے سی وینوگوپال نے …
Lok Sabha Election 2024: اعظم خان کی بہو کو اس سیٹ سے امیدوار بنارہی ہے سماجوادی پارٹی،شفیق الرحمن برق کے پوتے کو بھی ٹکٹ!
سماج وادی پارٹی سنبھل سے ضیاءالبرق کے کو ٹکٹ دے سکتی ہے۔ مرادآباد سے ایس ٹی حسن کو ٹکٹ ملنا یقینی سمجھا جارہا ہے۔ دھرمیندر یادو اعظم گڑھ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ اکھلیش یادو قنوج سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چندر شیکھر آزاد انڈیا الائنس کے تحت نگینہ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
Congress Manifesto 2024: سچرکمیٹی کی سفارشات سے متعلق کانگریس کا بڑا وعدہ ،لوک سبھا 2024 کے انتخابی منشور میں کیا شامل
نوجوانوں کو جیتنے کی اپنی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر، کانگریس مرکزی حکومت میں 30 لاکھ خالی سرکاری عہدوں کو پر کرنے کا وعدہ کرے گی، جس کا اعلان وائناڈ، کیرالہ سے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور مدھیہ پردیش میں پارٹی کے سربراہ ملکارجن کھرگے آج کریں گے۔
Justice Abhijit Gangopadhyay: جسٹس ابھیجیت نے صبح دیا استعفیٰ ،دوپہر کو بی جے پی میں شامل ہونے کا کردیا اعلان
جسٹس ابھیجیت کس سیٹ سے لوک سبھا کا انتخاب لڑیں گے۔ کیا مغربی بنگال کی ہی کسی سیٹ سے امیدوار ہوں گے یا پھر ریاست کے باہر دوسری کسی سیٹ سے انہیں موقع دیا جاسکتا ہے ،اس سوال کا جواب ابھی تک نہیں آیا ہے البتہ جب ابھیجیت سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس کو پارٹی اعلیٰ کمان پر چھوڑ دیا۔
Nana Patekar’s message to Farmers: نانا پاٹیکر نے کسانوں سے کی بڑی اپیل،کہا حکومت کس کی بنانی ہے یہ اب طے کرے کسان بھائی
نانا پاٹیکر ہمیشہ کسانوں کے بارے میں آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ کسانوں پر ہونے والے مظالم کی مخالفت کی ہے۔ اس بار کسانوں کا ساتھ دیتے ہوئے انہوں نے کہا – پہلے 80-90فیصد کسان تھے، اب 50فیصد کسان ہیں۔ اب حکومت سے کچھ نہ مانگو۔ اب فیصلہ کرو کہ کس کی حکومت لانی ہے۔