Lawyer moves Supreme Court: سپریم کورٹ میں EVMکے خلاف ایک اور عرضی داخل، بیلٹ پیپر سے الیکشن کرانے کی اپیل
اس معاملے میں، سپریم کورٹ نے انتخابات میں ووٹر سے قابل تصدیق پیپر آڈٹ ٹریل یعنی و وی پیٹ پرچیوں کی مکمل گنتی کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن آف انڈیا سے جواب طلب کیا تھا۔پراچہ نے اپنی درخواست میں اس بات پر زور دیا ہے کہ آر پی ایکٹ کے مطابق کاغذی بیلٹ کو ای وی ایم سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
Lok Poll Survey on Lok Sabha Election: بی جے پی کیلئے آئی بری خبر، اس بڑے سروے میں کانگریس نے پلٹ دیا گیم
جنوبی ہند کی پانچ ریاستوں میں کیرالہ، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو ایسی ریاستیں ہیں جہاں بی جے پی کی حمایت نہیں ہے۔ پچھلی بار بی جے پی ان تین ریاستوں میں اپنا کھاتہ نہیں کھول سکی تھی۔ کرناٹک جنوبی ہندوستان کی واحد ریاست ہے جہاں بی جے پی ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھری ہے۔ تاہم اس بار یہاں بھی حالات بدل گئے ہیں۔
Unmesh Patil will Join Shiv Sena UBT: مہاراشٹر میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا، رکن پارلیمنٹ انمیش پاٹل آج ادھو کے خیمہ میں ہوں گے شامل
بی جے پی رکن پارلیمنٹ انمیش پاٹل اپنا ٹکٹ منسوخ ہونے سے ناراض تھے۔ پاٹل کل ماتوشری گئے تھے اور ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی تھی۔ اس سے پہلے وہ سنجے راوت سے بھی ملے تھے۔
Afzal Ansari Lok Sabha Election 2024: افضال انصاری کے الیکشن لڑنے پر منڈلانے لگا خطرہ،آج عدالت سے آسکتا ہے بڑا فیصلہ
افضال انصاری نے غازی پور کی خصوصی عدالت میں گینگسٹر کیس میں گزشتہ سال دی گئی چار سال کی سزا کو منسوخ کرنے کے لیے اپیل دائر کی ہے۔ جبکہ کرشنا نند رائے کے اہل خانہ کی درخواست میں افضال انصاری کو دی گئی چار سال کی سزا میں اضافے کی اپیل کی گئی ہے۔
Amit Shah Rajasthan Visit: امت شاہ نے پنڈت نہرو کے اس کام کو تاریخی غلطی بتاکر لوگوں سے مانگے ووٹ،سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کا بھی کیا ذکر
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور دفعہ 370 کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس کو نشانہ بنایاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 نافذ کرکے غلطی کی تھی۔
Lok Sabha Election 2024: مایاوتی نے کیا ’’ایک تیر سے دوشکار‘‘ پلوی پٹیل اور کیشو پرساد موریہ کا کھیل ہوا خراب
کوشامبی سیٹ کو پلوی پٹیل اور کیشو پرساد موریہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ اس وقت لوک سبھا کی اس سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا قبضہ ہے۔ پارٹی کے امیدوار ونود کمار سونکر یہاں سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ سونکر پچھلے 10 سالوں سے یہاں کے ایم پی ہیں۔
If BJP wins these fixed elections: اگر الیکشن فکسنگ میں بی جے پی کامیاب نہیں ہوئی تو 180 سیٹوں پر سمٹ جائے گی:راہل گاندھی
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کے آئین کو غریب عوام کے ہاتھ سے چھیننے کے لیے میچ فکسنگ کی جا رہی ہے۔ جس دن آئین ختم ہو گیا ملک نہیں بچے گا۔ آئین ملک کے عوام کی آواز ہے۔ جس دن آئین ختم ہو جائے گا، الگ الگ ریاستیں ہوجائیں گی۔ یہ بی جے پی کا مقصد ہے۔
Loktantra Bachao Maha Rally: موجودہ حکومت انسان کو انسان سے ، ہندو کو مسلمان سے لڑا رہی ہے:فاروق عبداللہ
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ نے کہا کہ اروند کیجریوال اور ہیمنت سورین جیسے تمام گرفتار لیڈر اسی وقت آزاد ہوں گے جب آپ سب آئین کو ہاتھ میں رکھیں گے۔ الیکشن کے وقت وہ بٹن دبائیں جو اس حکومت کو ہٹا دے گا۔
Lok Sabha Election 2024: تمل ناڈو میں بی جے پی کی ساری محنت برباد، عام انتخاب سے پہلے ہی لگا بڑا جھٹکا
بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکنیت چھوڑنے کے بعد اے آئی اے ڈی ایم کے میں شامل ہونے کے دوران منعقدہ پریس کانفرنس میں پیریاسامی نے کہا کہ بی جے پی میں دلت لیڈروں کی کوئی عزت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب کے عمل میں ان سے مشورہ نہیں کیا گیا۔
Your Kejriwal is a lion: اروند کجریوال نے جیل سے دیا 6 گارنٹی،سنیتا کجریوال نے ریلی میں کجریوال کا پیغام سنایا
دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے، "میرے پیارے ہندوستانیوں، آپ سب جیل سے اپنے اس بھائی کا سلام قبول کریں، میں آپ سے ووٹ نہیں مانگ رہا ہوں۔ میں 140 کروڑ ہندوستانیوں کو ایک نیا ہندوستان بنانے کی دعوت دے رہا ہوں۔ ہندوستان ایک عظیم ملک ہے۔ ہمارے لوگ ناخواندہ کیوں ہیں، غریب کیوں ہیں؟