Bharat Express

2024 Lok Sabha Polls

اب تک انڈیا الائنس کی چار میٹنگیں پٹنہ، بنگلورو، ممبئی اور دہلی میں ہو چکی ہیں۔ اس اتحاد کے سامنے سب سے بڑا چیلنج سیٹوں کی تقسیم اور چہرے کا فیصلہ کرنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیٹ شیئرنگ پر حتمی منظوری جنوری کے آخر تک دی جا سکتی ہے۔ علاقائی پارٹیاں زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

کہ گجرات میں 2022 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے اقتدار قائم رکھتے ہوئے 182 رکنی اسمبلی میں 156 سیٹیں جیتیں۔ کانگریس نے 2017 کے انتخابات میں 77 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن گزشتہ سال کے انتخابات میں یہ کم ہوکر 17 سیٹوں پر رہ گئی۔

بی جے پی یوپی میں اپنا خاندان بڑھانے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے، جب کہ اکھلیش یادو کا دعویٰ ہے کہ دو تہائی عوام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہیں۔ ایس پی صدر نے دعویٰ کیا کہ اس بار یوپی میں اپوزیشن اتحاد بی جے پی کا صفایا کردے گا۔

اپوزیشن کی اس میٹنگ میں ایک طرف جہاں نام پر حتمی فیصلہ کیا گیا وہیں دوسری جانب کوآرڈینیشن کمیٹی، سیکریٹریٹ اور مشترکہ مہم پر بھی بات کی گئی ۔ اس دوران یہ طے کیا گیا کہ تین کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ ایک کامن مینمم ایجنڈے کیلئے ذیلی کمیٹی۔ دوسری انتخابی مہم کیلئے ذیلی کمیٹی اورتیسری رابطہ کمیٹی بنائی جائے گی۔

اترپردیش کی سبھی 80 سیٹوں کو جیتنے کے ہدف پر بی جے پی نے اپنی پوری توجہ مرکوز کی ہے۔ اس میں 30-25 اراکین پارلیمنٹ کا ٹکٹ کاٹا جاسکتا ہے۔

یوپی میں بی ایس پی بھی نئی حکمت عملی کے ساتھ لوک سبھا انتخابات-2024 میں اترنے کی تیاری کر رہی ہے۔ بی ایس پی صدر مایاوتی اس سلسلے میں مسلسل میٹنگیں کر رہی ہیں

جون کے مہینے میں ایک طرف جہاں 2024 عام انتخابات کے مدنظر اپوزیشن کی جماعتیں 12 تاریخ کو پٹنہ میں جمع ہورہی ہیں وہیں دوسری طرف وزیراعظم نریندر مودی بھی جون کے مہینے میں بہار کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ فی الحال ان کے دورے کی حتمی تاریخ طے نہیں ہو پائی ہے البتہ اس خبر کی تصدیق ہوگئی ہے کہ پی ایم مودی جون کے مہینے میں بہار کا دوہ کریں گے