AIMIM in UP Lok Sabha Elections: یوپی میں اویسی کا ماسٹراسٹروک، تیسرے محاذ کی تیاری مکمل، کسی بھی وقت ہوسکتا ہے اعلان
اویسی نے یوپی میں ایک نیا محاذ تیار کرنے کی تیاری کردی ہے اور اس کا سیدھا نقصان انڈیا اتحاد کو ہوگا، دراصل اسدالدین اویسی نے تیسرے محاذ میں پلوی پٹیل کے ساتھ ہی سوامی پرساد موریہ کی پارٹی ،پیس پارٹی اور چندرشیکھر کی بھیم آرمی ، ان تمام کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Lok Sabha Elections 2024: بہار کے یہ تینوں سینئر رہنما نہ گھر کے رہے نہ گھاٹ کے، الیکشن سے پہلے ہی مل گئی ہار
لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے بہار میں حکمراں این ڈی اے اتحاد اور اپوزیشن جماعتوں کا I.N.D.I.A. اتحاد کا سیٹ شیئرنگ فارمولا سامنے آگیاہے۔ این ڈی اے میں بی جے پی کو 17، جے ڈی یو کو 16، ایل جے پی (آر) کو 5، راشٹریہ لوک مورچہ اور ایچ اے ایم کو ایک ایک سیٹ ملی ہے۔ جبکہ I.N.D.I.A. اتحاد میں آر جے ڈی کو 26 اور کانگریس کو 9 سیٹیں دی گئیں ہیں۔
Sania Mirza Vs Owaisi: کیا ثانیہ مرزا اسد الدین اویسی کے خلاف اتریں گی انتخابی میدان میں، کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی تیاریوں میں ہیں ثانیہ ؟
حیدرآباد لوک سبھا سیٹ تاریخی طور پر اسد الدین اویسی کی قیادت والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) پارٹی کا گڑھ ہے۔ حیدرآباد سیٹ کو ایک بھرپور ثقافتی ورثہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔
Lok Sabha Election & Varun Gandhi: ہوگیا فائنل،ورون گاندھی نہیں لڑیں گے لوک سبھا الیکشن، پرچہ نامزدگی خریدنے کے بعد لیا بڑا یوٹرن، ماں کیلئے مانگیں گے ووٹ
ورون گاندھی لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گے۔ ان کی ٹیم نے بدھ کو اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ورون اپنی ماں مینکا گاندھی کے لیے سلطان پور میں انتخابی مہم پر توجہ دیں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس بار پیلی بھیت سے ورون گاندھی کو لوک سبھا الیکشن کا ٹکٹ نہیں دیا ہے۔
Congress offer To Varun Gandhi: ورون گاندھی کو کانگریس میں شامل ہونے کی دعوت،ٹکٹ دینے کا بھی کیا جارہا ہے وعدہ
ادھیر رنجن چودھری نے کہا ہے، "ورون گاندھی کو کانگریس میں آنا چاہیے، ہمیں ان کے آنے سے خوشی ہوگی۔ وہ ایک بہت ہی طاقتور لیڈر، ایک پڑھے لکھے آدمی ہیں۔ ان کی صاف شبیہ ہے اور وہ گاندھی خاندان سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی نے انہیں ٹکٹ دینے سےانکار کر دیا ہے۔
Akhilesh Yadav On BJP: بی جے پی کی حکومت بنی تو یہ شادی بھی نہیں ہونے دے گی،جہاں ہر سال ایک لاکھ کسان خودکشی کرتا ہو وہ ملک ترقی یافتہ کیسے بنے گا:اکھلیش یادو
ایس پی سربراہ نے سوال کیا کہ جس ملک کے ایک لاکھ کسان خودکشی کر رہے ہیں وہ 'ترقی یافتہ ہندوستان' کیسے بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک لاکھ کسان خودکشی کر رہے ہیں، نوجوانوں کے پاس روزگار نہیں، صنعتیں کارخانے لگانے کے قابل نہیں اور حکومت نے صنعتکاروں کو بلا کر بڑے بڑے خواب دکھائے۔
Lok Sabha Election 2024: مرکزی حکومت کو الیکشن کمیشن سے لگا بڑا جھٹکا، وکست بھارت کے نام سے واٹس ایپ میسج بھیجنے پر لگائی روک
الیکشن کمیشن کو کئی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کی تاریخوں کے اعلان اور ماڈل ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد بھی شہریوں کے فون پر ایسے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔کمیشن کی جانب سے ہدایات موصول ہونے کے بعد وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ یہ پیغامات ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نفاذ سے پہلے بھیجے گئے تھے۔
Almost 35 years after victory from Ayodhya CPI may field its candidate: کمیونسٹ پارٹی نے 35 سال بعد ایودھیا میں اپنا امیدوار اتارنے کا کیا فیصلہ، بی جے پی کی مشکلوں کو بڑھا سکتا ہے یہ امیدوار
سی پی آئی کی مرکزی کمیٹی کے رکن ایوب علی خان نے کہا کہ ہم متراسین کی میراث کو دوبارہ دریافت کرنا چاہتے ہیں اور ان کے بیٹے کو اس سیٹ سے کھڑا کرنا چاہتے ہیں جس میں ایودھیا کا مندر قائم ہے۔فیض آباد پارلیمانی حلقہ آزادی سے پہلے کی کمیونسٹ تحریک کی بھرپور تاریخ رکھتا ہے۔
Assam CM Himanta Biswa Sharma remarks: میں کانگریس سے جیتنے والے تمام امیدواروں کو بی جے پی میں لاؤں گا:ہمنتا بسوا سرما
آسام کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس بار کانگریس کے کارکن اور حامی بھی وزیر اعظم نریندر مودی کو ووٹ دیں گے۔ ہم اقلیتوں کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آج اقلیتی نوجوانوں کو رشوت دیے بغیر کام مل رہا ہے۔ اقلیتیں بھی ہمیں ووٹ دیں گی۔ اس بار بی جے پی کریم گنج اور ناگاؤں کی سیٹیں بھی جیتے گی۔
I.N.D.I.A. Rally: ‘یہ مشین چور ہے’، ‘انڈیا’ اتحاد کی ریلی میں فاروق عبداللہ کا بڑا بیان ، کہا- ہماری حکومت آنے پر اسے ہٹا دیں گے
نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ووٹ بچانا ہے۔ یہ مشین (ای وی ایم) چور ہے، ہم نے مشین کو ہٹانے کے لئے بہت شور مچایا لیکن سوئے اتفاق ایسا نہیں ہوا۔