Bharat Express DD Free Dish

I.N.D.I.A. Rally: ‘یہ مشین چور ہے’، ‘انڈیا’ اتحاد کی ریلی میں فاروق عبداللہ کا بڑا بیان ، کہا- ہماری حکومت آنے پر اسے ہٹا دیں گے

نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ووٹ بچانا ہے۔ یہ مشین (ای وی ایم) چور ہے، ہم نے مشین کو ہٹانے کے لئے  بہت شور مچایا لیکن سوئے اتفاق ایسا نہیں ہوا۔

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل  اتوار (17 مارچ) کو ممبئی میں  حزب اختلاف کے متحدپ محاذ ’انڈیا الائنس ’کی ریلی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) کے حوالے سے بڑا بیان دیا۔ انہوں نے ای وی ایم کو چور قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا اتحاد کے برسر اقتدارآنے پر مشین کو ہٹا دیا جائے گا اور الیکشن کمیشن کو آزاد کر دیا جائے گا۔

ریلی میں لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ آپ کو اپنے ووٹوں کو بچانا ہوگا۔ یہ مشین (ای وی ایم) چور ہے۔ براہ کرم اس مشین پر ایک نظر ڈالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  جب آپ اپنا ای وی ایم کا بٹن دبائیں گے تو وہاں سے نکلنے والا   کاغذ یہ دکھائے گا آپ نے کسی اور کو ووٹ دیا ہے مگر آپ کا ووٹ کسی اور کے حق میں ڈالا گیا ہے ۔

نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے ای وی ایم کو ہٹانے کے لئے بہت شور مچایا،مجھے امید ہے کہ جب انڈیا الائنس کو اکثریت ملے گی تو یہ مشین تباہ ہو جائے گی اور دوسری بات یہ ہو گی کہ الیکشن کمیشن خود مختار ہو جائے گا۔ وہ آزاد ہو جائے گا۔ اس میں ایسے لوگ ہوں گے جو ہندوستان سے پیار کرتے ہیں اور اس مٹی سے پیار کرتے ہیں۔

فاروق عبداللہ نے کہا، ’’ہمارے سامنے بہت سے چیلنجز ہیں۔ ہم سب کو ان چیلنجوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ یہاں بیٹھے ہوئے تمام لیڈران کو مل کر اس  حالات سے مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام لوگ یہاں سے یہ سوچ باہر نکلیں کہ ہمیں ہندوستان کو بچانا ہے، ہمیں آئین بچانا ہے، ہمیں یہاں کے لوگوں کو بچانا ہے، تب سب ٹھیک ہو جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read