Bharat Express

PM Narendra Modi in Dhanbad: پی ایم مودی نے جھارکھنڈ کو 35 ہزار 700 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا دیا سوغات،یوریا فیکٹری کاکیا افتتاح

وزیر اعظم نے اپنی تقریر کا آغاز دھوپ میں کھڑے لوگوں سے معافی مانگ کر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں آپ سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ پنڈال چھوٹا ہو گیا۔ بمشکل 5 فیصد لوگ پنڈال میں ہیں لیکن 95 فیصد دھوپ میں ٹہل رہے ہیں۔ آج آپ کو جو تکلیف ہو رہی ہے اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج جھارکھنڈ کے دورے پر ہیں۔ یہاں انہوں نے دھنباد کے سندری میں یوریا فیکٹری کا افتتاح کیا اور 35 ہزار 700 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے بعد وزیراعظم مودی نے روڈ شو کرتے ہوئے برواڈہ کے قریب بڑے میدان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے جے ایم ایم-کانگریس کو  نشانہ بھی بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جے ایم ایم کا مطلب ہے جم کر کھاو۔ پہلے جھارکھنڈ میں کوئلے کے ڈھیر ملے تھے، اب نوٹ مل رہے ہیں۔ آپ لوگ ان کے لیے صرف ووٹ بینک ہیں۔ اگر کوئی آپ کے مستقبل کی گارنٹی لیتا ہے تو وہ مودی ہے۔

پی ایم مودی نے مانگی معافی

وزیر اعظم نے اپنی تقریر کا آغاز دھوپ میں کھڑے لوگوں سے معافی مانگ کر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں آپ سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ پنڈال چھوٹا ہو گیا۔ بمشکل 5 فیصد لوگ پنڈال میں ہیں لیکن 95 فیصد دھوپ میں ٹہل رہے ہیں۔ آج آپ کو جو تکلیف ہو رہی ہے اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔ آج آپ لوگ دھوپ میں ٹہل کر مجھے آشیرواد دے رہے ہیں۔ میں اس قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دوں گا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج جھارکھنڈ کے حالات کی ذمہ دار جے ایم ایم پارٹی ہے، یہ لوگ بہانے بناتے ہیں اور ادھر ادھر بھاگتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کو میرے ہر اسکیم سے پریشانی ہوتی ہے۔ ایسے میں وہ لوگ سن لیں کہ نہ مودی جھکنے والااور نہ ہی پیچھے ہٹنے والا ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ میں پانی کے مسائل کو حل کرنے پر کام کر رہا ہوں لیکن انڈیا اتحاد اس میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ جل جیون مشن کا صرف 50 فیصد کام مکمل ہوا ہے۔ لوگوں کے لیے گھر بنانے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔لیکن ہم بتادینا چاہتے ہیں کہ عوامی بہبودی سے متعلق ہماری اسکیمیں جاری رہیں گی۔ ہم مفت راشن اسکیم کو جاری رکھیں گے۔ ہم نے ’ایک ملک، ایک راشن کارڈ‘ اسکیم کو نافذ کیاہے۔ خواتین کی طاقت ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے میں بہت بڑا کردار ادا کرنے والی ہے، پچھلے 10 سالوں میں بی جے پی نے خواتین کے بہت سے مسائل حل کیے ہیں۔جے ایم ایم اور کانگریس نے آدیواسیوں کو صرف اپنا ووٹ بینک سمجھا ہے۔ وہ آدیواسی برادری کے باصلاحیت لوگوں کو کبھی آگے نہیں آنے دیں گے۔ یہ خاندانی لوگ صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں۔ مودی آپ کے مستقبل کے لیے سب کچھ کر رہا ہے۔ آپ میری فیملی ہیں اور آپ کے بچوں کا مستقبل میری گارنٹی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read