Amit Shah on Bokaro Encounter: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بوکارو انکاؤنٹر میں 8 نکسلیوں کو مار گرانے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی
واضح رہے کہ سی آر پی ایف اور کوبرا کمانڈوز کی ٹیم نے جھارکھنڈ کے بوکارو میں ایک انکاؤنٹر میں ایک کروڑ کے انعامی نکسلی سمیت آٹھ نکسلیوں کو مار گرایا ہے۔
Naxalites: جھارکھنڈ: انکاؤنٹر میں ایک کروڑ روپے انعام والے نکسلی سمیت 8 نکسلی مارے گئے
ہلاک ہونے والوں میں شدت پسند تنظیم کے مرکزی کمیٹی کا رکن پریاگ مانجھی عرف وویک بھی شامل ہے، جس پر ایک کروڑ روپےکا انعام تھا۔
Resolution Against Waqf Act in JMM Convention: ’’جھارکھنڈ میں وقف ترمیمی ایکٹ نہیں ہوگا نافذ…‘‘، جے ایم ایم کے کنونشن میں قرارداد منظور
جے ایم ایم نے ریاست میں صنعتوں اور دیگر کاموں کے لیے حاصل کی گئی ویسی زمینوں کو واپس کرنے کا قرارداد بھی پاس کیا ہے، جن کا استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔ قرارداد میں زمین کی واپسی اور حصول اراضی کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لوگوں کی بحالی کے لیے کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Child Theft Rumours in Santhal Pargana: جھارکھنڈ کے سنتھال پرگنہ میں بچہ چوری کی افواہ پر معصوم لوگوں کی پٹائی، ایک ماہ میں 12 واقعات
4 اپریل کو دمکا صدر بلاک کے سرووا گاؤں میں، رنجیت کمار نامی بی ٹیک کے طالب علم کو بچہ چور ہونے کے شبہ میں لوگوں نے درخت سے باندھ کر پیٹا۔ پولیس نے اسے بھی رہا کرایا۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ دمکا شہر کا رہنے والا تھا۔ رنجیت نشے کی وجہ سے تھوڑا سا غیر معمولی برتاؤ کر رہا تھا۔ اس کی وجہ سے یہ افواہ پھیلی کہ وہ بچہ چور ہے۔
Violence during Holi procession in Giridih: جھارکھنڈ کے گریڈیہہ میں ہولی کے جلوس کے دوران تشدد، کئی گاڑیاں نذر آتش
گریڈیہہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بمل کمار نے کہا کہ کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا ہے اور حالات قابو میں ہیں۔ ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر سمیتا کماری نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ چند ’’سماج دشمن‘‘ عناصر نے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کی تھی، جس وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔
Massive fire in Jharkhand forests: جھارکھنڈ میں بوکارو، گرڈیہ اور رانچی کے قریب جنگلات میں شدید آتشزدگی، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری
رانچی-مرہو ریلوے لائن پر کیٹا اسٹیشن کے قریب جنگل میں بدھ کی رات آگ لگ گئی۔ جس کی وجہ سے کئی درخت اور پودے تباہ ہو گئے۔ محکمہ جنگلات کو بدھ کو ہی اس کی اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
Jharkhand News: بھوک سے تڑپتی ہوئی بیمار ماں کو گھر میں بند کرکے بیوی بچوں کے ساتھ مہا کمبھ چلا گیا شخص
جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شخص نے اپنی بیمار ماں کو گھر میں بند کر دیا اور مہا کمبھ میں نہانے کے لیے اپنی بیوی، بچوں اور سسرال والوں کے ساتھ پریاگ راج چلا گیا۔
Jharkhand 10th Board Paper Leak: جھارکھنڈ کے 10ویں بورڈ ہندی اور سائنس کے امتحانات منسوخ، پیپر لیک ہونے کے بعد لیا گیا فیصلہ
پیپر لیک ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد ریاست کی چیف سکریٹری الکا تیواری نے جمعرات کی دوپہر اس معاملے پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ حکومت نے اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے ہندی کا سوالیہ پرچہ لیک ہونے کی کافی بحث ہوئی تھی۔
Gutkha, Paan Masala Banned: جھارکھنڈ میں گٹکھا اور پان مسالہ پر پابندی کا اعلان،کھانے یا بیچنے پر ہوگی کاروائی،وزیرصحت نے کہا-اپنے نوجوانوں کو مرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا
ڈاکٹر عرفان انصاری نے یہ بھی کہا کہ جب عوام نے ایک ڈاکٹر کو وزیر صحت منتخب کیا ہے تو وہ اس ذمہ داری کو پوری لگن سے نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک جھارکھنڈ میں صحت کی سہولیات بہتر نہیں ہوتی، جب تک یہاں کے لوگ صحت مند نہیں ہوتے، میں سکون سے نہیں بیٹھوں گا۔
Jharkhand News: جھارکھنڈ کے جامتاڑا کے جنگل سے تیسری جماعت کی طالبہ کی لاش برآمد، عصمت دری کے بعد قتل کا الزام
اہل خانہ نے ہفتہ کے روز پولیس اسٹیشن میں لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ اس کی مسلسل تلاش جاری تھی۔ اتوار کو جب کسی نے لڑکی کی لاش جنگل میں دیکھی تو پولیس کو اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا۔