مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جھارکھنڈ کے بوکارو میں آٹھ نکسلیوں کو مار گرانے کے سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نکسل ازم کو ختم کرنے کی ہماری مہم لگاتار بلاروک ٹوک جاری ہے اور جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ سی آر پی ایف اور کوبرا کمانڈوز کی ٹیم نے جھارکھنڈ کے بوکارو میں ایک انکاؤنٹر میں ایک کروڑ کے انعامی نکسلی سمیت آٹھ نکسلیوں کو مار گرایا ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا ’’نکسل ازم کے خاتمے کے لیے ہمارا مارچ بلا روک ٹوک جاری ہے۔ نکسلزم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے جاری آپریشن میں آج سیکیورٹی فورسز نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ جھارکھنڈ کے بوکارو میں لُگو ہلز میں ہونے والے ایک انکاؤنٹر میں 8 ماؤنوازوں کو مار دیا گیا، جن میں ایک اعلیٰ درجے کے نکسل لیڈر بھی شامل تھا، جس کے سر پر 1 کروڑ روپے کا انعام تھا۔ آپریشن لگاتار جاری ہے۔ اپنی سیکیورٹی فورسز کی ستائش کریں۔‘‘
Our march to eliminate Naxalism continues unabated.
Today security forces achieved another significant success in the ongoing operation to uproot Naxalism. In an encounter at Lugu Hills in Bokaro, Jharkhand, 8 Maoists were neutralised, including a top-level naxal leader, Vivek,…
— गृहमंत्री कार्यालय, HMO India (@HMOIndia) April 21, 2025
مشترکہ آپریشن میں آٹھ نکسلیوں کو مار گرایا گیا
جھارکھنڈ کے ڈی جی پی انوراگ گپتا نے کہا کہ جھارکھنڈ جیگوار، پولیس اور سی آر پی ایف کے مشترکہ آپریشن میں آٹھ نکسلیوں کو ہلاک کیا گیا۔ انھوں نے مزید کہا ’’آج ہماری سیکورٹی فورسز نے 8 ماؤنوازوں کو ہلاک کر دیا۔ ہم نے کچھ ہتھیار بھی برآمد کیے ہیں، جن میں چار INSAS اور ایک SLR شامل ہیں۔ تین سرکردہ نکسلی وویک عرف پریاگ ماجھی، اروند یادو اور صاحبرام ماجھی بھی اس انکاؤنٹر میں مارے گئے ہیں۔ ‘‘
ڈی جی پی نے مزید کہا کہ جو سرگرم نکسلی ہیں انھیں جلد سے جلد خودسپردگی کرنی چاہئے اور مرکزی دھارے میں آنا چاہیے۔ ’’آج ہمارے پاس اپنی ریاست میں موجود ہر نکسلی کی تفصیل اور ان کا ٹھکانہ معلوم ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے ایک انتباہ ہے جو اب بھی ہتھیاروں کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔ انھیں ہتھیار ڈال دینا چاہیے کیوں کہ ہم ہر تفصیل اور ان کے ٹھکانے سے واقف ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



