Bokaro Encounter: جھارکھنڈ کے بوکارو میں انکاؤنٹر، سیکورٹی فورسز نے دو نکسلیوں کو کیا ڈھیر، دو پولیس اہلکار ہوئے زخمی
ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور پر ہوئی ہے۔ فی الحال جائے وقوعہ پر بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس مقابلے میں دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ حالانکہ، ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔