Bharat Express

Rahul Gandhi Attacks PM Modi On Guarantee Politics: مودی کی گارنٹی مطلب دھوکے کی گارنٹی، راہل گاندھی کا مرکزی حکومت پر سخت حملہ

راہل گاندھی نے گوالیار میں مزید کہا کہ ٹرین کے اے سی کوچوں کی تعداد بڑھانے کے لیے جنرل کوچوں کی تعداد کم کی جا رہی ہے، جس میں نہ صرف مزدور اور کسان بلکہ طلباء اور ملازم بھی سفر کرتے ہیں۔ اے سی کوچز کو تیار کرنے کے معاملے میں بھی عام کوچز کے مقابلے 3 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ گوالیار میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران انہوں نے پی ایم پر کئی سوالات اٹھائے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹر پربھی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ”ہوائی چپل والوں کو ہوائی جہاز میں سفر کا خواب دکھانے والےنریندر مودی ان سے ریلوے، ‘غریبوں کی سواری’ چھین رہے ہیں۔ ہر سال کرایوں میں 10 فیصد اضافہ ہورہا ہے، متحرک کرایہ کے نام پر لوٹ مار، بڑھتے ہوئے کینسل چارجز اور مہنگے پلیٹ فارم ٹکٹوں کے درمیان ایک ایسی ‘ایلیٹ ٹرین’ کی تصویر دکھا کر لوگوں کوگمراہ کیا جا رہا ہے جس پر غریب قدم بھی نہیں رکھ سکتا۔

راہل گاندھی نے مزید کہا، “حکومت نے گزشتہ 3 سالوں میں بزرگ شہریوں کو دی گئی چھوٹ چھین کر ان سے 3,700 کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔ پبلسٹی کے لیے منتخب کی گئی ٹرینوں کی وجہ سے  عام آدمی سے تعلق رکھنے والی ٹرینوں کویہاں وہاں روک کر انہیں تنگ کیا جاتا ہے اور ان کی ٹرین 10-10 گھنٹوں سے زیادہ تاخیر سے چلائی جاتی ہیں۔غریب اور متوسط ​​طبقے کے مسافروں کو ریلوے کی ترجیح سے باہر رکھا گیا ہے۔

راہل گاندھی نے گوالیار میں مزید کہا کہ ٹرین کے اے سی کوچوں کی تعداد بڑھانے کے لیے جنرل کوچوں کی تعداد کم کی جا رہی ہے، جس میں نہ صرف مزدور اور کسان بلکہ طلباء اور ملازم بھی سفر کرتے ہیں۔ اے سی کوچز کو تیار کرنے کے معاملے میں بھی عام کوچز کے مقابلے 3 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ درحقیقت ریلوے بجٹ کو الگ سے پیش کرنے کی روایت کو ختم کرنا ان ‘کارناموں’ کو چھپانے کی سازش تھی۔ ریلوے کی پالیسیاں صرف امیروں کو ذہن میں رکھ کر بنائی جا رہی ہیں، ہندوستان کی 80 فیصد آبادی جو ریلوے پر منحصر ہے، انکے ساتھ دھوکہ ہے۔ مودی پر بھروسہ ‘دھوکہ کی گارنٹی’ ہے۔

بھارت ایکسپریس۔