پاکستان کرکٹ ٹیم۔ (فائل فوٹو)
T20 World Cup 2024 IND vs PAK: ہندوستان-پاکستان کے درمیان اتوارکو ٹی-20 ورلڈ کپ کا ہائی پروفائل مقابلہ کھیلا جائے گا۔ نیویارک کے ناساو اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے سے پہلے پاکستانی ٹیم کی ٹینشن میں اضافہ ہوا ہے۔ یو ایس اے کے خلاف ہار کے بعد پاکستانی ٹیم صدمے میں ہیں، لیکن اب اسے راحت کی سانس ملی ہے۔ پاکستانی ٹیم میں طوفانی آل راونڈرکی انٹری ہوگئی ہے۔ دراصل، عماد وسیم چوٹ کے سبب پہلے مقابلے سے باہرہوگئے تھے۔ اب وہ ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے فٹ ہوگئے ہیں۔
عماد وسیم پوری طرح فٹ
پاکستان کے کوچ گیری کرسٹن نے ہفتہ کے روزتصدیق کی کہ آل راونڈرعماد وسیم فٹ ہوگئے ہیں۔ انہیں فٹنس ٹسٹ کے بعد ہری جھنڈی مل گئی ہے۔ وہ نیویارک میں ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے ہائی لیول میچ میں کھیلیں گے۔ عماد وسیم نے گزشتہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریزکھیلی تھی۔ اس کے بعد سے وہ میدان سے باہر ہیں۔ گیری کرسٹن نے کہا کہ ہم یو ایس اے کے خلاف ملی ہار سے ابھرکرواپسی کریں گے۔ ٹی-20 کرکٹ میں چیزیں بہت جلدی بدل جاتی ہیں۔ حالانکہ گیری کرسٹن نے پلیئنگ الیون پر کشمکش کی صورتحال بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کچھ کھلاڑیوں کی فٹنس پرغورکررہے ہیں۔ فی الحال پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
📢 Head Coach Gary Kirsten says Imad Wasim is fit for tomorrow’s match against India.#INDvPAK | #T20WorldCup pic.twitter.com/6P0NOsRcqj
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) June 8, 2024
اعظم خان کو نہیں ملے گی جگہ
آپ کو بتادیں کہ شاندارآل راونڈرعماد وسیم کو پسلیوں میں چوٹ کے سبب پہلے میچ سے باہرکردیا گیا تھا۔ عماد وسیم اس سے پہلے کئی بار گھٹنے کی چوٹ سے جدوجہد کرتے رہے ہیں۔ اب آل راونڈر کے واپس آنے سے آوٹ آف فارم چل رہے اعظم خان کا باہرہونا تقریباً طے مانا جا رہا ہے۔ اعظم خان یو ایس اے کے خلاف مقابلے میں ڈک پرآوٹ ہوگئے تھے۔
عماد وسیم نے حاصل کئے ہیں 70 وکٹ
عماد وسیم لیفٹ آرم آتھوڈاکس گیند بازہیں۔ انہوں نے 72 ٹی-20 انٹرنیشنل میچوں میں 70 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ جبکہ بلے سے 535 رن بنائے ہیں۔ انگلیںڈ کے خلاف دوسرے ٹی-20 میچ میں انہوں نے 4 اوورمیں 19 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کئے تھے۔ بلے بازی میں وہ آٹھویں نمبر پراترے۔ جہاں انہوں نے 13 گیندوں میں 2 چوکے اورایک چھکا لگاکر 22 رن جوڑے۔ اس کے بعد سے ہی وہ کوئی میچ نہیں کھیل سکے ہیں۔ پاکستان کو امید ہے کہ عماد وسیم کے آنے سے ٹیم کو مضبوطی ملے گی۔ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ آل راونڈر ہائی پریشرمیچ میں کیسی کارکردگی کرتی ہے۔