Bharat Express DD Free Dish

’’ہتھکڑی لگاکر ہی واپس لائیں گے…‘‘ شیخ حسینہ کے بنگلہ دیش واپسی پر وزیرخارجہ ہمایوں کبیر نے دیا سخت جواب

سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے 16 دسمبر کو بنگلہ دیش لوٹنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ بنگلہ دیش عوامی لیگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیخ حسینہ کی تصویر کے ساتھ بنگلہ زبان میں لکھا، ’’16 دسمبر طے، تیار رہو بنگلہ دیش، جے بنگلہ۔‘‘ لیکن بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ انہیں ہتھکڑی لگاکر ہی واپس لایا جائے گا۔

بنگلہ دیش حکومت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی 16 دسمبرکوصرف ہتھکڑی پہن کرایک دہشت گرد کے طورپرہی واپس آسکتی ہیں۔ وزیرخارجہ ہمایوں کبیرنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگ دہشت گردی کا صرف ایک ہی شکل جانتے ہیں، شیخ حسینہ کی طرف سے بنائے گئے عوامی دہشت گردی۔ وہ ایک قصوروارمجرم ہیں اوربھگوڑی دہشت گرد ہیں۔

وزیرخارجہ ہمایوں کبیرنے کہا کہ اپنی اندرونی بے چینی کی وجہ، پیسے دے کریا لوگوں کوکام پررکھ کروہ کچھ بھی چھپوا سکتی ہیں۔ حالانکہ حقیقت اورخواہش دوالگ الگ چیزیں ہیں۔ آپ کوان کے درمیان کا فرق سمجھنا ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ کسی دہشت گرد کوحوالگی کے علاوہ کسی اور طریقے سے واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہوسکتا ہے کہ وہ سوتے وقت برے خواب دیکھتی ہوں، جیسے ’میں واپس بنگلہ دیش جا رہی ہوں یا میں ہوائی جہاز سے واپس لوٹ رہی ہوں۔‘

بنگلہ دیش میں حالات کشیدہ

شیخ حسینہ نے اپنی واپسی سے متعلق اعلان کردیا ہے۔ حالانکہ اس کے بعد سے بنگلہ دیش میں کشیدگی بڑھ چکی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ اس ماہ کی شروعات میں جب انہوں نے نیا پاسپورٹ اوردیگردستاویزمانگے تب سے وہاں تشدد بھی بڑھ گیا ہے۔ شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش حکومت سے یہ بھی گزارش کی ہے کہ وہ ان کی واپسی کے لئے جہازبنگلہ دیش ایئرلائنس کا انتظام کریں اورضروری کاغذات دستیاب کرائیں۔ شیخ حسینہ کی گزارش کوخارج کرتے ہوئے ہمایوں کبیرنے کہا، ’’نہیں، وہ کوئی عام کمرشیل مسافرنہیں ہیں۔ انہیں صرف ہتھکڑی لگاکریا سخت نگرانی میں ہی واپس لایا جاسکتا ہے۔‘‘

شیخ حسینہ کے دستاویز کردیئے گئے منسوخ

آپ کو بتا دیں کہ سال 2024 میں بغاوت کے بعد جب شیخ حسینہ دہلی بھاگ گئی تھیں، تب ان کے دستاویزمنسوخ کردیئے گئے تھے۔ حالانکہ حکومت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اسے بھارت سے حوالگی کے ذریعہ ہی واپس لایا جا سکتا ہے۔ گزشتہ سال، بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے طالب علم کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دینے پرانہیں غیرحاضری میں موت کی سزا سنائی تھی۔ شیخ حسینہ نے الزامات کو خارج کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق، احتجاج کے دوران تقریباً 1,400 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read