Bharat Express DD Free Dish

ICC will not lift Saliva ban: آئی سی سی نے دیا شھبمن گل کو جھٹکا، ’لار‘ پرپابندی ہٹانے سے انکار، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

ہندوستانی کپتان شبھمن گل نے حال ہی میں ’لار‘ کے استعمال پرپابندی ہٹائے جانے کی بات کہی تھی۔ مگر آئی سی سی کا فی الحال پابندی ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ لار‘ پرپہلی بار سال 2020 میں پابندی لگائی گئی تھی۔ اس وقت کووڈ وبا کی وجہ سے کھلاڑیوں کی صحت کو وجہ مان کر’لار‘ کے استعمال پرپابندی لگائی گئی تھی۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2020 میں ’لار‘ کے استعمال سے گیند کوچمکانے پرغیرمستقل طورپرپابندی لگا دی تھی۔ وہیں، ستمبر2022 میں ’لار‘ کے استعمال پرپوری طرح پابندی لگا دی تھی۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ویلنگٹن ٹسٹ میں پوری طرح بلے بازی کا دبدبہ رہا۔ مقابلہ ڈرا رہنے کے بعد ہندوستانی کپتان شبھمن گل نے ’لار‘ کے استعمال سے پابندی ہٹانے پرغورکئے جانے کی بات کہی تھی۔

ہندوستانی کپتان نے ویلنگٹن ٹسٹ کے بعد کہا تھا کہ کوکا بورا گیند بہت جلدی نرم پڑنے لگی تھی۔ اگرکھلاڑی ’لار‘ کے ذریعہ گیند کوچمکا پائیں توگیند بازوں کوبلے بازفرینڈلی پچ پرمدد مل سکتی تھی۔ نیوزایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، آئی سی سی کا فی الحال ’لارکے استعمال‘ سے پابندی ہٹانے کا کوئی پلان نہیں ہے۔

سال 2020 میں پہلی بارلگائی گئی تھی پابندی

’لار‘ پرپہلی بارسال 2020 میں پابندی لگائی گئی تھی۔ اس وقت کووڈ وبا کی وجہ سے کھلاڑیوں کی صحت کووجہ مان کر’لار‘ کے استعمال پرپابندی لگائی گئی تھی۔  اس کے 2 سال بعد اس پرمستقل پابندی لگا دی گئی تھی۔ یہ میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے ضوابط کے مطابق ہے، جس میں مانا جاتا ہے کہ ’لار‘ سے گیند کی فطرت کوتبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی مانا جاتا ہے کہ جب لارکومٹھائیوں، چوئنگم اورمنٹ کے ساتھ ملایا جائے تواس سے گیند کی فطرت کوتبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح کی بال ٹمپرنگ پرنظربنائے رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

آئی سی سی کی میٹنگ میں نہیں کیا گیا غور

آئی سی سی بھی ’لار‘کوکھلاڑیوں اورمیچ آفیشیلس کے لئے ایک خطرے کے طورپردیکھتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی ماہ بالی میں ہوئی آئی سی سی کی میٹنگ میں ’لار‘ پرپابندی ہٹائے جانے سے متعلق کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا تھا۔ ہندوستانی کپتان شبھمن گل کا کہنا تھا کہ دنیا کووڈ کے دورکوبہت پیچھے چھوڑچکی ہے، توبھلا اب تک ’لار‘کے استعمال پرپابندی کوابھی تک ہٹایا کیوں نہیں گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read