
پنجاب کنگس نے گجرات ٹائٹنس پر شاندار جیت حاصل کی۔ (تصویر: پی ٹی آئی)
پنجاب کنگس نے گجرات ٹائٹنس کو 11 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ اس میچ میں پنجاب کنگس نے پہلے کھیلتے ہوئے اسکوربورڈ پر 243 رن لگائے تھے۔ جواب میں گجرات ٹائٹنس کی ٹیم 232 رن تک ہی پہنچ پائی۔ پنجاب کی جیت میں کپتان شرے یس ایئر چمکے، جنہوں نے 97 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ وہیں ششانک سنگھ پھرسے ٹیم کے ہیرو بنے۔ اس میچ میں وجے کمار ویشاک بھی پنجاب کنگس کے ‘سائلینٹ’ ہیرو بن کرابھرے۔
شرے یس ایئراور ششانک سنگھ چمکے
پنجاب کے لئے بلے بازی کی بات کریں تو کپتان شرے یس ایئراور ششانک سنگھ نے سب سے زیادہ سرخیاں بٹوریں۔ ایک طرف شرے یس ایئرنے 42 گیندوں میں ناٹ آوٹ 97 رنوں کی اننگ کھیلی۔ وہیں آخری اووروں میں ششانک سنگھ نے 16 گیندوں میں 44 رن بنالئے۔ اس چھوٹی اورطوفانی اننگ کے لئے ان کی جم کر تعریف ہو رہی ہے۔ پنجاب کے لئے بڑے اسکورکی بنیاد پریانش آریہ نے رکھی تھی، جنہوں نے بطور سلامی بلے باز 23 گیندوں میں 47 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔
ہدف کے قریب آکرلڑکھڑائی گجرات
گجرات کو 244 رنوں کا ہدف ملا تھا۔ سامنے بڑا ہدف تھا تو ٹیم کو تیز طرار شروعات بھی چاہئے تھی۔ ہوا بھی کچھ ایسا ہی کیونکہ سائی سدرشن اور شبھمن گل نے پاورپلے کے اندرٹیم کا اسکور 60 رنوں کے پارپہنچا دیا۔ شبھمن گل 14 گیندوں میں 33 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ جوس بٹلرآئے تو انہوں نے سائی سدرشن کے ساتھ مل کر84 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔ سدرشن 41 گیندوں میں 74 رن بناکرآوٹ ہوئے۔
جوس بٹلرنے 33 گیندوں میں 54 رن بنائے، لیکن جب ٹیم کوان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، تب وہ آوٹ ہوگئے۔ شیرفان سدرفورڈ ایک اینڈ سے ڈٹے ہوئے تھے۔ لیکن وجے کمارویشاک کی سلوورگیندین ان پرمسلسل حاوی ہو رہی تھیں۔ اصل معانی میں دیکھا جائے تو میچ وہیں پلٹا، جب 17ویں اوورمیں وجے کمارویشاک نے سدر فورڈ جیسے خطرناک بلے باز کے سامنے صرف 5 رن دیئے تھے۔ ابھی شیرفان سدرفورڈ اورراہل تیوتیا کریز پرڈٹے ہوئے تھے اوردونوں گجرات کو جیت دلانے میں پوری طرح اہل تھے۔ مگرآخری اوورمیں گیندیں ارش دیپ سنگھ کی انگلی سے لگ کرنان اسٹرائیکنگ اینڈ پراسٹمپ سے جاٹکرائی، جس سے راہل تیوتیا آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ارش دیپ سنگھ اپنی شاندارگیند بازی سے پنجاب کی جیت کو یقینی بنا دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔