Bharat Express

علاقائی

وحید کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے اسے علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ وہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ وحید عتیق گینگ کا سرگرم رکن ہے۔

مکان کا قبضہ نہ ملنے کا الزام لگاتے ہوئے بزرگ مکیش شرما بول رہے تھے اور الزام لگایا کہ وہ 19 سال سے پرادھیکرن بھون کے چکر لگا رہے ہیں، لیکن آج تک انہیں مکان کا قبضہ نہیں ملا ہے۔

11 مارچ کو پٹنہ میں شبھ شوریہ انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر نتن کو ایک پلاٹ پر سرکاری امین کی طرف سے ناپی گئی 12 کٹھہ زمین مل رہی تھی، اس دوران پولیس بھی وہاں موجود تھی۔

شبہ ہے کہ حادثے کے وقت 30 سے 40 کے قریب مزدور کام کر رہے تھے اور بڑی تعداد میں آلو کی بوریاں رکھی ہوئی تھیں۔ یہاں امونیا گیس کے اخراج کی وجہ سے ریسکیو ٹیم کو امدادی کاموں میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

ایڈوکیٹ اروند سنگھ اور مدعی کے درمیان کسی معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ اس کے بعد ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ جھگڑا ایک کیس کی سماعت کے بعد ہوا جب جج کمرہ عدالت سے باہر چلے گئے تھے۔

BJP Sufi Samvad: وزیر اعظم مودی نے بی جے پی کارکنان کو پسماندہ مسلمانوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اب جے پی کا دعویٰ ہے کہ وہ ’صوفی سنواد مہم‘  کے ذریعہ اقلیتوں کو مین اسٹریم میں لانا چاہتی ہے۔

جموں وکشیمر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے نوگرہ مندر میں شیولنگ کا ’جل ابھیشیک‘ کیا۔ اس دوران انہوں نے مندر کے ہر حصے کا معائنہ کیا اور یشپال شرما کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کی۔

Cheetah Helicopter Crash: ہندوستانی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش کے منڈلا پہاڑی علاقے کے پاس حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ حادثہ کے وقت ہیلی کاپٹر میں پائلٹ اور کوپائلٹ سوار تھے۔

Snooping Case: گزشتہ 8 فروری کو مرکزی وزارت داخلہ نے جانچ ایجنسی کو منیش سسودیا پرانسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دی تھی۔

Land for Jobs Case: لینڈ فار جاب گھوٹالہ معاملے میں 25 مارچ کو تیجسوی یادو کو سی بی آئی کے دہلی واقع دفتر میں پیش ہونا ہوگا۔