Bharat Express DD Free Dish

Aryan Khan Drugs Case: آرین خان معاملے میں 18 کروڑ میں ہوا تھا معاہدہ، 50 لاکھ کا ایڈوانس پیمنٹ، وانکھیڑے کے خلاف ایف آئی آر میں بڑا انکشاف

Aryan Khan Case: شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو 2021 میں ممبئی کے پاس سمندر میں ایک کروز سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت سمیر وانکھیڑے این سی بی کے ممبئی زون کے ڈائریکٹر تھے۔

سمیر وانکھیڑے کو بامبے ہائی کورٹ نے پھٹکار لگائی ہے۔

Aryan Khan Drugs  Case: شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے مشکل میں گھرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ این سی بی کے ممبئی زون کے سابق ڈائریکٹر کے خلاف سی بی آئی نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس میں سمیر وانکھیڑے کے خلاف اداکارشاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو نہیں پھنسانے کے بدلے میں 25 کروڑ روپئے کی رشوت کا مطالبہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ایف آئی آر کی کاپی کے مطابق، سمیروانکھیڑے کے اشارے پر گوساوی نے آرین خان معاملے میں 25 کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس رقم کے بدلے بھروسہ دیا گیا کہ آرین خان کو ڈرگس معاملے میں نہیں پھنسایا جائے گا۔

وانکھیڑے کے لئے گوساوی کر رہا تھا ڈیل

ایف آئی آرکی کاپی کے مطابق، سمیر وانکھیڑے نے ڈیل کے لئے پیسوں کے معاملے میں گوساوی کو پوری چھوٹ دے رکھی تھی۔ گوساوی نے 18 کروڑ میں ڈیل ہوگئی تھی۔ یہی نہیں گوساوی نے 50 لاکھ روپئے پیشگی کے طور پر لئے بھی تھے۔

ایف آئی کے مطابق، جانچ میں سمیروانکھیڑے نے اپنے بیرون ملک دورہ کے بارے میں بھی صحیح جانکاری نہیں دی تھی۔ انہوں نے اپنی مہنگی گھڑی، کپڑوں کے بارے میں بھی صحیح نہیں بتایا تھا۔ سمیر وانکھیڑے کے پاس آمدنی سے زیادہ جائیداد کی بھی بات ایف آئی آرمیں کہی گئی ہے۔

سی بی آئی نے وانکھیڑے کے گھر کی تھی چھاپہ ماری

گزشتہ 12 مئی کو سی بی آئی نے سمیروانکھیڑے کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی تھی۔ سی بی آئی کی ٹیم نے وانکھیڑے کے ممبئی واقع رہائش گاہ پر 13 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی تھی۔ سی بی آئی افسران وانکھیڑے کے والد، ساس-سسر اور بہن کے گھر بھی پہنچے تھے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read