Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

اخبار نو کے بانی میم افضل نے مزید کہا کہ نئی نسل کے صحافیوں کے لئے یہ ضروری ہے وہ بریکنگ نیوز اور موجودہ صورتحال پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت کتب بینی میں صرف کریں۔

پپو یادو کو واٹس ایپ پر کال کرکے دھمکی بھی دی گئی ہے۔ جس نمبر سے پپو یادو کو کال کیا گیا تھا اس کی ڈی پی میں لارنس بشنوئی کی تصویر ہے۔ مہاراشٹر میں اے این سی اجیت گروپ کے لیڈر اور بزنس مین بابا صدیقی کے قتل کے معاملے میں لارنس بشنوئی گینگ کا نام سامنے آیا ہے۔

ریس کے بعد بھارتی فوج کے جوانوں اور سکم ٹورازم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کھکھری، بھنگڑا، مراٹھی مردانی اور گٹکا رقص نے سب کو مسحور کردیا۔

پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی اسپیشل جج (POCSO) چھوی کپور کا تبادلہ خصوصی جج کے طور پر راؤس ایونیو کورٹ میں کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج جتیندر سنگھ کو خصوصی جج کے طور پر راؤس ایونیو منتقل کر دیا گیا ہے۔

نواب ملک اس وقت انوشکتی نگر سے رکن اسمبلی ہیں، جہاں سے اس بار این سی پی اجیت پوار کے خیمہ  سے ان کی بیٹی ثنا ملک کو امیدوار بنایا ہے۔

منوج سنہا نے کہا، 'بدقسمتی سے ہمارے پڑوس میں ایک ایسا ملک ہے جو اپنی غربت اور بھوک کے باوجود جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کی مسلسل حمایت کرتا رہا ہے۔

بی جے پی نے 20 اکتوبر کو اپنی پہلی فہرست جاری کی تھی جس میں نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سمیت اہم لیڈروں کے نام شامل تھے۔

پنجاب ہیومن رائٹس کمیشن کے اسپیشل ڈی جی پی پربودھ کمار کی قیادت میں تشکیل دی گئی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کی رپورٹ کے بعد سات پولیس اہلکاروں کو قصوروار ٹھہرایا گیا۔ جس کی بنیاد پر پنجاب حکومت نے ان پولیس اہلکاروں کی معطلی کا حکم جاری کیا۔

دتاتریہ ہوسابلے نے کہا، 'لو جہاد سماج میں مسائل پیدا کر رہا ہے۔ لڑکیوں کو لو جہاد کے بارے میں آگاہ کریں۔ اپنے معاشرے کی بہنوں بیٹیوں کو بچانا ہمارا کام ہے۔ کیرالہ میں 200 لڑکیوں کو لو جہاد سے بچایا گیا ہے۔

اروند کیجریوال مہاراشٹر کے انتخابات میں ایم وی اے کے امیدواروں کے لیے مہم چلائیں گے۔ عام آدمی پارٹی مہاراشٹر میں الیکشن نہیں لڑے گی۔