بھارت ایکسپریس کے میگا کانکلیو میں وزیر اعلیٰ پشکرسنگھ دھامی سے بات کرتے ہوئے سی ایم ڈی اپیندر رائے۔
Bharat Express Uttarakhand Conclave: اتراکھنڈ اپنی تشکیل کے 25 ویں سال میں داخل ہوچکا ہے۔ اس ریاست کی تشکیل سال 2000 میں 9 نومبرکو ہوئی تھی۔ اتراکھنڈ کے سلور جبلی سال پرآج بھارت ایکسپریس کی طرف سے ایک میگا کانکلیو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس کا تھیم ’نئے بھارت کی بات، اتراکھنڈ کے ساتھ‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس کانکلیو میں وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی شامل ہوئے ہیں۔ پشکرسنگھ دھامی نے کہا کہ دیوبھومی اتراکھنڈ آستھا (عقیدت) کی علامت ہے۔
وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی نے بھارت ایکسپریس کانکلیو میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی، ایڈیٹراِن چیف کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اتراکھنڈ کی ترقی کے لئے یوسی سی ضروری ہے۔ اس لئے نئی حکومت بنتے ہی ہم نے یونیفارم سول کوڈ (یوسی سی) کو نافذ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے جوگیشوردھام کی یاترا کی تھی، اس کے بعد وہاں پرعقیدتمندوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی مجوزہ اسکیمیں ہیں، انہیں مرکزی حکومت سے فوری طورپرمنظوری ملتی ہے۔
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی نے کہا کہ قدرتی آفت آنے کے بعد پہلی بار ہم نے 22 ہزار تیرتھ یاتریوں (عقیدتمندوں) کومحفوظ نکالا۔ انہوں نے کہا کہ میں سپریم پاور(پرم شکتی) میں یقین رکھتا ہوں- سی ایم دھامی نے یہ بھی کہا کہ اتراکھنڈ سے جڑنے والا ہرانسان بہت خوش قسمت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتراکھنڈ کو اگلے 25 سالوں میں سب سے تیزرفتار سے ترقی کی راہ پرگامزن ہونے والی ریاست بنانا ہے۔
بھارت ایکسپریس اتراکھنڈ کانکلیو میں وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی نے کہا کہ اتراکھنڈ پوری طرح سے نوجوان ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود بیڈ منٹن بہت اچھا کھیلتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خدا (بھگوان) کی خواہش کے بغیراس زمین پرایک پتہ بھی نہیں ہلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نقل مخالف اور مذہب مخالف قانون لے کرآئی ہے۔ سنگل ونڈو سسٹم سے سرمایہ کاروں کو جوڑ رہے ہیں۔ اتراکھنڈ میں سیاحت کو فروغ ملا ہے۔ آئی ٹی بی پی کا بہت تعاون مل رہا ہے۔ اتراکھنڈ دو بین الاقوامی سرحدوں سے لگتا ہے۔ ریاست کے بجٹ میں 20 گنا اضافہ ہوا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔