تمل ناڈو کے ڈنڈیگل شہر کے ایک نجی اسپتال میں زبردست آگ لگنے سے 7 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ اسپتال کے اندر 100 سے زائد مریض پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ اسپتال چار منزلہ ہے۔ اسپتال میں آگ لگنے سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے پرائیویٹ ایمبولینسوں سمیت 50 سے زائد ایمبولینسز کو طلب کیا گیا ہے۔
فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لوگوں کو بچانے کی کارروائیاں شروع کر دیں۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ اسپتال میں شدید دھوئیں اور آگ کے باعث امدادی کارروائیوں میں کافی مشکل ہورہی ہے۔ اسپتال میں پھنسے مریضوں کو نکالنے کے لیے خصوصی ایمبولینسز کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کوشش میں 50 سے زائد ایمبولینسز اور پرائیویٹ ایمبولینسز کو بھی شامل کیا گیا ہے، تاکہ مریضوں کو فوری طور پر دوسرے اسپتالوں میں منتقل کیا جاسکے۔
معلومات کے مطابق حادثے کے بعد 29 مریضوں کو سرکاری اسپتال کے ساتھ ساتھ دیگر قریبی نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ۔حادثے کے بعد ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی ملازمین اور افسران عمارت کے اندر جا رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی شخص اندر نہ پھنسا ہوا ہو۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔
#WATCH | Tamil Nadu: A huge fire broke out at a private hospital in Dindigul, fire fighting operations underway. pic.twitter.com/FnjEG91ca6
— ANI (@ANI) December 12, 2024
حادثہ رات 10 بجے کے قریب پیش آیا
بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ جمعرات کی رات تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ کچھ دیر بعد کلکٹر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی پہنچ گئے۔ فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں نے کافی محنت کے بعد آگ پر کسی طرح قابو پالیا۔
حادثہ پر کلکٹر کا بیان
ڈنڈیگل ڈسٹرکٹ کلکٹر ایم این پونگوڈی کا اس حادثہ پر بیان آیا ہے۔ انہوں نے ایجنسی کو بتایا کہ رات 10 بجے کے قریب ایک نجی اسپتال میں آگ لگ گئی۔ مریضوں کو بچا کر قریبی سرکاری اور نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی تصدیق کے بعد ہی متوفی کے بارے میں واضح معلومات جاری کی جائیں گی۔
بھارت ایکسپریس