Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

غازی آباد میں منگل کے روز موسم کا سرد ترین دن رہا۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے کولڈ ڈے کی صورتحال رہی۔ آنے والے دنوں میں نوئیڈا اور غازی آباد میں سردی مزید پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

ریپڈ ریل کو ”نمو بھارت ٹرین“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ٹرین کئی خاص خصوصیات سے لیس ہے۔

دہلی اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے بعد آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے اوکھلا اسمبلی حلقہ سے امیدوارکا اعلان کیا ہے۔ یہاں سے دہلی فساد کے الزام میں جیل میں بند شفاء الرحمٰن کو ٹکٹ دیا ہے۔

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے انڈیا گیٹ کا نام بدل کر ’بھارت ماتا دوار‘ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اس سے محب وطن شہیدوں کو سچی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اوپیندر رائے نے کہا کہ جس طرح ایک ماں اپنے بچے سے پیار کرتی ہے وہ بے لوث ہو کر اس کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیتی ہے۔ دنیا میں ایسی کوئی اور مثال ملنا ناممکن ہے۔ ہندوستانی ثقافت میں ماں کو خدا سے اوپر کا درجہ دیا گیا ہے۔

درخواست میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسجد سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی ہے اور ہندوؤں کے قلعہ بالا کی تاریخ کو مٹا کر جامع مسجد میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے انتظامیہ تجاوزات ہٹا کر اسے حکومت کے کنٹرول میں لے اور اسے تیرتھ استھل بنائے۔

قومی راجدھانی میں ہوا کا معیار مسلسل دوسرے دن بھی ’انتہائی خراب‘ زمرے میں ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) نے منگل کی صبح 6 بجے تک ہوا کے معیار کا انڈیکس (AQI) 310 پر ریکارڈ کیا۔

نئی دہلی سیٹ کو ایک وی آئی پی سیٹ سمجھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے بی جے پی اور کانگریس دونوں نے اپنے اہم لیڈروں کو امیدوار کے طور پر کھڑا کیا ہے، جس سے مقابلہ اور بھی دلچسپ ہو گیا ہے۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ آتیشی کالکاجی سیٹ سے الیکشن لڑ رہی ہیں جہاں ان کا مقابلہ کانگریس کی الکا لامبا اور بی جے پی کے سابق ایم پی رمیش بدھوڑی سے ہوگا۔

دہلی میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ابھی الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا۔ لیکن ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کل یعنی 7 جنوری کو ہو سکتا ہے۔

نیوشمع لیبارٹریز (پرائیویٹ لمیٹیڈ) دہلی کے اس پروگرام کا مقصد طبی ماہرین اورعوام کویونانی طب کی اہمیت، افادیت اور جدید دورمیں اس کے کردارسے روشناس کرانا تھا۔ نیوشمع لیبارٹریزنے اپنی 26 سالہ خدمات کے تسلسل میں اس پروگرام کے ذریعہ یونانی طب کی علمی اورعملی افادیت پرزوردیا۔