یوپی کی 6 ہزار روڈ ویز بسیں ہوں گی ہائی ٹیک، یوگی حکومت کا بڑا منصوبہ، ٹرینوں کی طرز پر ملے گی بسوں کی جانکاری
UP News: یو پی کی روڈویز بسوں میں سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ یوگی سرکار ریاست کی قریب 6 ہزار بسوں کو ہائی ٹیک بنانے جا رہی ہے۔ اس کے بعد مسافر بسوں کے بارے میں بالکل اسی طریقہ سے جانکاری حاصل کر سکیں گے جس طرح ٹرین کے بارے میں کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں نربھیا اسکیم کے تحت روڈ ویز بسوں میں گاڑیوں کی لوکیشن ٹریکنگ ڈیوائسز اور پینک بٹن لگانے کا کام جاپانی کمپنی این ای سی کو دیا گیا ہے، جبکہ دو ہندوستانی اور ایک سنگاپوری کمپنی نے این ای سی کے ساتھ اس کے لیے درخواست دی تھی۔
چار ماہ میں ہائی ٹیک ہو جائیں گی بسیں
میڈیا ذرائع کی مانیں تو یوپی کی چھ ہزار بسیں چار ماہ میں ہائی ٹیک ہو جائیں گی۔ جاپانی کمپنی این ای سی نے بھی اس حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔ معلومات سامنے آ رہی ہیں کہ بس مسافروں کے لیے کمپنی ریلوے کے نیشنل ٹرین انکوائری سسٹم (NTES) ایپ کی طرز پر ایک ایپ بھی تیار کرے گی، جسے موبائل فون میں آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا اور مسافر بسوں کی لوکیشن گھر بیٹھے معلوم کی جا سکے گی۔ اس کے ساتھ بسوں میں گاڑیوں کی لوکیشن ٹریکنگ ڈیوائسز بھی لگائی جائیں گی اور بسوں کو ٹریک کیا جائے گا۔ اس کے لیے ٹرانسپورٹ ہیڈ کوارٹر میں کمانڈ سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں- Prayagraj: ایس پی ایم ایل اے پوجا پال نے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبر کو لے کر جاری کیا بیان
حادثات پر پایا جائے گا قابو
ہائی ٹیک بسوں کے بارے میں وزیر ٹرانسپورٹ دیاشنکر سنگھ نے کہا کہ بسوں میں لوکیشن ٹریکنگ ڈیوائسز ہونے سے حادثات کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ کمپنی بائیں جانب پانچ اور دائیں جانب پانچ یعنی ہر بس میں کل 10 پینک بٹن لگائے گی جس سے ایمرجنسی کی صورت میں مسافروں کو مدد فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پینک بٹن دبانے کے فوراً بعد کمانڈ کنٹرول کو اطلاع مل جائے گی اور قریبی پولیس اسٹیشن کو اس کی اطلاع دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بڑی اسکیم کے تحت روڈ ویز کے 100 مین بس اسٹیشنز پر ایل ای ڈی ڈسپلے پینل اور اناؤنسمنٹ سسٹم بھی نصب کیا جائے گا اور آنے جانے والی تمام بسوں کی مکمل معلومات ڈسپلے اسکرین پر نظر آئیں گی۔
-بھارت ایکسپریس