Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

ریٹیل میوچل فنڈز کے زیر انتظام اثاثے دسمبر 2024 میں 39,91,313 کروڑ تک پہنچ گئے، جو نومبر میں 39,70,220 کروڑ تھے۔

سنبھل معاملے میں مسجد کمیٹی کی عرضی پر سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت عظمیٰ نے حکومت سے رپورٹ مانگی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے نگرپالیکا کے ذریعہ جاری کئے گئے نوٹس پر روک لگا دی۔ معاملے کی آئندہ سماعت 21 فروری کو ہوگی۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک پریاگ راج میں آج ’مہا کنبھ: مہاتمے پرمہامنتھن‘ میگا کانکلیوکا انعقاد کررہا ہے۔

آرمی کینٹ کا علاقہ بھی گمٹالہ پولیس چوکی کے قریب واقع ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس ایم پی گرجیت اوجلا کی رہائش گاہ بھی چوکی سے چند میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ فی الحال پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ تمام افراد کی لاشیں گھر کے اندر سے ملیں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی ہے۔ دھمکی کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکس ہوگئی جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی۔

صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، لیکن یوپی کے وزیر اعلیٰ یوپی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کسی دشمن کی جائیداد ہے۔

سپریم کورٹ نے لکھنؤ کے جیامئو میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ہاؤسنگ یونٹ کی تعمیرپرروک لگانے کا حکم دیا۔ یہ تنازعہ مختارانصاری کے بیٹے عباس انصاری کے زمین کی ملکیت کے دعوے سے متعلق ہے۔ عدالت نے الہ آباد ہائی کورٹ کواس کیس کی جلد سماعت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انڈیا الائنس سے متعلق الائنس سے وابستہ لیڈران نے کہا کہ یہ الائنس صرف لوک سبھا الیکشن کے لئے تھا، الیکشن ختم ہوچکا ہے تو الائنس بھی ختم ہوگیا۔

چھتیس گڑھ کے ضلع منگیلی میں جمعرات کی دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اسٹیل پلانٹ کے گرنے سے کئی کارکنان چمنی کے نیچے دب گئے۔ انتظامیہ دبے مزدوروں کو نکالنے میں مصروف ہے۔