Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

دہلی اسمبلی الیکشن کے درمیان آج ایک بڑا حادثہ سامنے آیا ہے۔ اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی کے لیڈران نے چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کی ہے۔

دہلی اسمبلی الیکشن میں ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کس کے ساتھ ہے، اس سے متعلق سنجے راؤت نے انکشاف کیا ہے۔ وہیں آدتیہ ٹھاکرے نے بھی دہلی اسمبلی الیکشن سے متعلق بڑی بات کہی ہے۔

پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ جب وہ اپنے گاؤں میں تھا تو اس کے والدین کا انتقال ہو گیا تھا۔ شادی کے چند سال بعد اس کی بیوی نے بھی اسے چھوڑ دیا کیونکہ وہ بچے پیدا نہیں کر پا رہے تھے۔ اس کے بعد وہ اپنے کزن کے پاس رہنے چلا گیا۔

ون نیشن، ون الیکشن سے متعلق بدھ کو ہوئی جے پی سی کی میٹنگ میں کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ایک ملک، ایک الیکشن سے متعلق حکومت کی جودلیل ہے کہ اس سے الیکشن میں خرچ کم ہوگا، اس کا کیا اسٹیمیٹ ہے؟ کیسے آپ کہہ سکتے ہیں کہ خرچ کم ہوگا؟

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا کہ  اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ(اے اے ایچ ایل) کے ذریعہ   مینج کیا جانے والا  ممبئی ایئرپورٹ کسٹمر تجربے کے لئے اے سی آئی سے لیول-5 کی منظوری حاصل کرنے والا نہ صرف  بھارت کا پہلا ، بلکہ دنیا کا تیسرا یئرپورٹ ہے ۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء رات کو پڑھائی نہیں کر پاتے  ہیں جس سے ان کا مستقبل خطرے میں پڑ جاگیاہے۔ گاؤں کے پردھان ستپال سنگھ نے بتایا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم اور گاؤں والوں کی روزمرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ (APSEZ) کے بارے میں جو عالمی سطح پر متنوع اڈانی گروپ کا ایک حصہ ہے، ایک بندرگاہ کمپنی سے ایک مربوط ٹرانسپورٹ یوٹیلیٹی میں تبدیل ہوا ہے۔

دیویندریادونے لوک سبھا الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد سے متعلق کہا کہ اس غلطی کونہیں دہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے اینٹی انکمبنسی کی وجہ سے دہلی کی عوام میں اب کانگریس کے تئیں اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

مہاراشٹرمیں شرد پواراوراجیت پوارگروپ کے ایک ہونے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ اس درمیان سنجے راؤت نے حیران کرنے والا دعویٰ کیا ہے۔

انتخابات کے اعلان سے پہلے تیجسوی یادو نے بہار میں ’’مائی بہین مان یوجنا‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ ہماری حکومت بننے کے بعد ’’مائی بہین مان یوجنا‘‘ شروع کی جائے گی جس میں بہار کی خواتین کو ماہانہ 2500 روپے ملیں گے۔