Bharat Express

No Confidence Motion: مرکزی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر 10-8 اگست کے درمیان ہوگی پارلیمنٹ میں بحث، وزیراعظم مودی دیں گے جواب

لوک سبھا میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز تبھی لائی جاسکتی ہے، جب اس کو 50 سے زیادہ اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہو اوراس تجویز کو صرف ایوان بالا میں ہی لاسکتے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی۔ (فائل فوٹو)

Parliament Monsoon Session 2023: اپوزیشن کے ذریعہ لائی گئی تحریک عدم اعتماد کی تجویز آئندہ ہفتے 8 اگست کو وقفہ سوال کے بعد بحث شروع ہوگی۔ اس موضوع پر 9 اگست کو بھی بحث جاری رہے گی اور 10 اگست کو وزیراعظم مودی ایوان میں بولیں گے۔ گزشتہ دنوں منی پور کے موضوع پر اپوزیشن حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز لے کرآئی تھی، جس کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے منظوری دے دی تھی۔