Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

ذات پات پر مبنی تعصب اور تنازعے سے بچنے کے لیے مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اہم ہدایت جاری کی ہے۔ ضلع میں پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی وردیوں پر اپنا پورا نام نہ لکھیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر پہنچے جس پر جھنڈا لگا ہوا تھا۔ آس پاس ایک نظر ڈالنے کے بعد ان میں سے ایک نے مندر پر دستی بم پھینکا اور فرار ہو گئے۔

مغربی بنگال حکومت کے محکمہ داخلہ اور ہِل افیئرس کے پرنسپل سکریٹری نے انٹرنیٹ اور کال سروسز کی معطلی کے پیچھے غیر قانونی سرگرمیوں کی افواہوں کا حوالہ دیا ہے۔ اس دوران بیر بھوم میں پتھراؤ کے واقعات کی اطلاعات کے بعد متاثرہ علاقوں میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

دو دن پہلے بہار کے ارریہ ضلع میں گاؤں والوں کے ساتھ جھڑپ میں پولیس افسر راجیو رنجن کی موت ہو گئی تھی۔ پولیس کی ٹیم ایک گاؤں میں بدمعاشوں کو پکڑنے کے لیے گئی تھی، اسی دوران ہوئی جھڑپ میں پولیس افسر گر گئے، جس سے ان کی موت ہو گئی تھی۔

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورومیں کوڑا بحران گہراتا جا رہا ہے۔ نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے اراکین اسمبلی پر800 کروڑ روپئے کے ترقیاتی فنڈ کا مطالبہ کرنے اور بلیک میل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ شہر میں کچرے کے انتظام میں بدعنوانی اور مافیا کے کردارپر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

اترپردیش کے سنبھل کی شاہی جامع مسجد کی پینٹنگ سے متعلق بدھ کو الہ آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا۔ عدالت کی طرف سے فیصلہ سناتے ہوئے مسجد میں رنگ وروغن کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ اب مسجد میں پینٹنگ کے کام کی نگرانی کے لئے اے ایس آئی کی ٹیم بھی مسجد پہنچی۔

خاندان کے ایک رکن شعیب نے کہا۔ اس وحشیانہ حملے اور جس طریقے سے اسے انجام دیا گیا اس نے مقامی کمیونٹی کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے ، بہت سے لوگوں نے علاقے میں فوری انصاف اور سخت سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔

حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا کہ ایک وزیراعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ جمعہ کی نمازگھرپربھی پڑھی جاسکتی ہے۔ کی مجھے ان سے مذہب کے بارے میں سیکھنا چاہئے؟ یہاں مذہب کی آزادی ہے، ہم مسجد جائیں گے۔ کیونکہ ہمیں مذہبی آزادی کا اختیار ہے۔

شیوسینا یوبی ٹی رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے ہولی کے موقع پر ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک اور مہاراشٹر میں کیا ہو رہا ہے؟ کہیں مساجد کو ڈھانپنے کی نوبت آرہی ہے، کہیں ایک طرف ہولی ہو رہی ہے اور دوسری طرف نماز پڑھی جارہی ہے۔ خیر یہ بھی دن گزرجائیں گے۔

بمیٹ ھا تھانہ علاقے میں پیش آئے اس حادثے میں تین دیگر افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال لے جایا گیا اور ان کی حالت زیادہ نازک ہونے کی وجہ سے انہیں گوالیر ریفر کردیا گیا۔ شبہ ہے کہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔