Bharat Express DD Free Dish

Jamaat-e-Islami Hind on Pahalgam Terror Attack: جماعت اسلامی ہند نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی، فوری انصاف کا کیا مطالبہ

امیر، جماعت اسلامی ہند، سید سعادت اللہ حسینی نےکہا کہ ہم جنوبی کشمیر کے پہلگام میں منگل کے روزہونے والے بدترین دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ اس حملے میں بے گناہ جانوں کا جانا، جن میں غیرملکی سیاح بھی شامل ہیں، انتہائی افسوسناک ہے۔

جماعت اسلامی ہند نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

نئی دہلی : جماعت اسلامی ہند (Jamaat-e-Islami Hind) کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے جنوبی کشمیرکے پہلگام میں منگل کے روزہونے والے ہولناک دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس حملے میں کئی بے گناہ افراد، بشمول غیر ملکی سیاح، جاں بحق ہوئے ہیں۔ میڈیا کو جاری ہونے والے ایک بیان میں امیرجماعت اسلامی نے اس المناک واقعہ پراپنے گہرے رنج و غم اورغصے کا اظہارکیا اورفوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
سید سعادت اللہ حسینی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم جنوبی کشمیرکے پہلگام میں منگل کے روزہونے والے بدترین دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ اس حملے میں بے گناہ جانوں کا جانا، جن میں غیرملکی سیاح بھی شامل ہیں، انتہائی افسوسناک ہے۔ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اس طرح کے وحشیانہ فعل کی کوئی بھی توجیہ نہیں کی جا سکتی۔ یہ مکمل طورپرغیرانسانی حملہ ہے، اس کی واضح الفاظ میں غیرمشروط مذمت ہونی چاہئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حملے کے ذمہ دارافراد کوانصاف کے کٹہرے میں لا کرسخت ترین سزا دی جائے۔
جماعت اسلامی ہند کے امیرسعادت اللہ حسینی نے زوردے کرکہا کہ کوئی بھی مقصد۔ سیاسی ہو، نظریاتی یا کوئی اورہو، اس طرح کی درندگی کا جوازقطعی نہیں بن سکتا۔ یہ ایک غیرانسانی عمل ہے، جوہراخلاقی اورانسانی ضابطے کی سخت خلاف ورزی ہے۔ سید سعادت اللہ حسینی نے ریاستی اورمرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرین کوانصاف دلانے کے لئے فوری، فیصلہ کن اورشفاف اقدامات کرے۔ کشمیرمیں سکیورٹی کے انتظامات کومؤثربنائے اورکمزورطبقات کوتحفظ فراہم کرے۔ انہوں نے سول سوسائٹی، مذہبی رہنماؤں اورمیڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اورایسے بیانیوں سے گریزکریں، جومزید کشیدگی کو ہوا دے سکتے ہوں یا بے گناہ گروہوں کو نشانہ بنا سکتے ہوں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read