Bharat Express

Jamaat-e-Islami Hind

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ میں نے اس موقع پر استقامت اور جدوجہد کا خاص طور پر اس لیے تذکرہ کیا ہے کیونکہ اس وقت ہندوستان کے مسلمان جن حالات سے گزر رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ان دونوں صفات یعنی استقامت اور جدو جہد کی ہمیں خاص طور پر ضرورت ہے۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سلیم نے اپنی مختصر و جامع گفتگو میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے عوام کو حوصلہ بخش پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا حقیقی محافظ تو اللہ تعالیٰ ہے، ہمیں اسی سے امید رکھنی چاہیے اور مایوسی کو ترک کرنا چاہیے۔

ملک میں بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں مسلمانوں کے زیر انتظام چلنے والی بعض یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو نشانہ بنائے جانے پر جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے افسوس کا اظہار کیا۔

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کی رات (15 فروری 2025) کو بھگدڑ مچنے کے بعد جس میں 18 افراد ہلاک اور متعدد مسافر زخمی ہوئے، جماعت اسلامی ہند نے اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ملک معتصم نے کہا کہ دہلی کا انتخابی نتیجہ ثابت کرتا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت نظریاتی وضاحت، سیاسی وژن اور آئینی اقدار سے مضبوط وابستگی کے بغیر طویل مدت تک اقتدار پر قائم نہیں رہ سکتی۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے مرکزی بجٹ 2025-26 پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے سالانہ بجٹ میں بہت سے مواقع ضائع کر دیے ہیں۔

ذکیہ جعفری کی عمر 86 برس تھی۔ انہوں نے گجرات کے احمد آباد میں آخری سانس لی۔ وہ کانگریس لیڈر احسان جعفری کی اہلیہ تھیں۔ احسان جعفری 2002 کے گجرات فسادات کے دوران گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 68 دیگر افراد کے ساتھ مارے گئے تھے۔

مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر محمد سلیم نے وزیر خزانہ کو ایک جامع مراسلہ پیش کرتے ہوئے آئندہ یونین بجٹ 2025-26 کے لیے اہم تجاویز پیش کی ہیں۔ یہ تجاویز بی بالخصوص اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور ان کی سماجی و تعلیمی ترقی کے لیے ہیں۔

جماعت اسلامی ہند نے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی ( جے پی سی ) کی طرف سےاوقاف سے متعلق اٹھائے گئے سوالوں کے تحریری جواب سونپ دئے ہیں۔

مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس حکومتوں سے اپیل کرتا ہے  کہ وہ اپنے شہریوں کے درمیان مذہب کی بنیاد پر تفریق نہ کریں ، اپنے ملک میں رہنے والے تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے موثر عملی اقدامات کریں۔