تعلیم پرقومی پیداوارکا 6 فیصد خرچ ناگزیر، تجارت کاری ومرکزیت تعلیمی نظام کے لئے خطرہ، مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین انجینئرمحمد سلیم نے اٹھایا سوال
مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین انجینئر محمد سلیم نے مطالبہ کیا کہ تعلیم پر مجموعی قومی پیداوار کا کم ازکم 6 فیصد تک خرچ کیا جائے اور عوامی تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
ملک میں مسلمانوں کے املاک پرغیرقانونی انہدامی کارروائیوں پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارتشویش، راجیہ سبھا الیکشن کے طریقہ اورالیکشن کمیشن پرسوال
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنماؤں نے امریکہ-ایران امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری انہدامی کارروائیوں، راجیہ سبھا انتخابات کی شفافیت اور مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد کی صورت حال پر اپنی گہری تشویش ظاہر کی۔
Jamaat-e-Islami Hind :جماعت اسلامی ہند نے عمان ساحل کے قریب تجارتی جہاز پر امریکی حملے اور تین ہندوستانی شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی
امیر جماعت سید سعادت اللہ حسینی نے ذمہ داروں کے احتساب اور حکومتِ ہند سے سخت سفارتی اقدام کا کیا مطالبہ
Jamaat-e-Islami Hind & APCR visit: جماعت اسلامی ہند اور اے پی سی آر کے اعلیٰ سطحی وفد کا توپسیہ اور بنگال کے مختلف اضلاع کا دورہ، متاثرین سے ملاقات اور قانونی تحفظ کا مطالبہ
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے توپسیا کے عوام سے ملاقات کے دوران جماعت کی جانب سے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر ای پی سی آر کے قومی سکریٹری ندیم خان نے مسئلے کے قانونی پہلوؤں پر متاثرین اور وکلا سے گفتگو کی اور مستقبل میں قانونی کارروائیوں کے سلسلے میں مقامی افراد کو قانونی امداد کا بھروسہ دلایا ۔
جماعت اسلامی ہند شعبۂ خواتین کے زیرِاہتمام ماحولیاتی بحران پر قومی مباحثہ، رحمت النساء نے مہاتما گاندھی کا دیا حوالہ
عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر جماعت اسلامی ہند کے شعبۂ خواتین کی جانب سے’’ماحولیاتی بحران: اخلاقی ذمہ داریوں کا امتحان‘‘ کے عنوان سے ایک آن لائن قومی مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ماہرین ماحولیات، اساتذۂ کرام، سماجی کارکنان اورماحولیات کے تحفظ کے لیے سرگرم کارکنان نے شرکت کی۔ مباحثے میں انسانیت کودرپیش ماحولیاتی چیلنجز اوران سے نمٹنے کے لئے اخلاقی ذمہ داریوں پرتبادلۂ خیال کیا گیا۔
Vande Mataram Controversy: جسے وندے ماترم گانا ہے گائے، لیکن کسی کو زبردستی گانے پر مجبور کرنا جمہوری اقدار اور آئینی آزادی کے خلاف ہے: جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر کا بیان
مغربی بنگال میں مدارس میں ”وندے ماترم“ گانے کو لازمی قرار دینے کے معاملے پر جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر ملک معتصم خان نے بھی کھل کر اپنی رائے پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے محبت کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، لیکن کسی مخصوص گیت کو زبردستی گانے پر مجبور کرنا جمہوری اقدار اور آئینی آزادی کے خلاف ہے۔
یو پی میں آندھی وطوفان سے زبردست جانی ومالی نقصانات پراظہارتشویش، جماعت اسلامی ہند نے حکومت سے کیا یہ بڑا مطالبہ
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر نے کہا کہ ہم ان تمام خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے عزیزوں کو اس سانحے میں کھو دیا ہے۔ ہم آفات سے متاثرہ تمام افراد کے ساتھ اپنی دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
Jamaat-e-Islami Hind: نیٹ 2026 امتحان میں دھاندلی کی مذمت، پروفیسر سلیم انجینئر نے آزادانہ جانچ اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا کیا مطالبہ
پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے نیٹ 2026 کو منسوخ کر کے دوبارہ امتحان کرانے اور معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا فیصلہ در اصل حکومت کی سنگین کوتاہیوں کا اعتراف ہے۔ اگرچہ امتحان کے نظام کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ ضروری تھا، تاہم اس سے لاکھوں طلبہ اور ان کے خاندان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے ہیں۔
Jamaat-e-Islami On Assembly Election Results 2026: مغربی بنگال الیکشن کے نتائج پرجماعت اسلامی کا اظہارتشویش، تشدد اورفرقہ وارانہ سیاست پراٹھایا سوال
جماعت اسلامی ہند نے مغربی بنگال میں انتخابی عمل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ووٹر لسٹ میں تبدیلیوں، کمزور طبقات کوحق رائے دہی سے محروم کئے جانے اورسرکاری مشینری کے غلط استعمال کی رپورٹوں کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران اشتعال انگیزبیانیے نے سماج کے جمہوری ماحول کوخراب کیا اور انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات کھڑے کئے ہیں۔
Jamaat-e-Islami Hind’s CAC Conference: جماعت اسلامی ہند کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا مشرق وسطیٰ اور ملکی صورت حال پر اظہارِ تشویش، انصاف، مکالمہ اور جمہوری اقدار کے تحفظ کا مطالبہ
جماعت اسلامی ہند کی ماہ اپریل میں منعقدہ مجلس شوریٰ کے تین روزہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی سنگین ہوتی صورت حال ، ہندوستان کے موجودہ داخلی حالات کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی، سماجی اور معاشی چیلنجز پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔





