Bharat Express

Syed Sadatullah Husaini

ہم نے رمضان مکمل کرلیا ہے اور عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ تمام اہل وطن کو عید کی خوشیاں مبارک ہو۔ اس اہم موقعے پرہمیں یہ جائزہ لینا ہے کہ رمضان کے روزوں کے کتنے مقاصد ہم نے حاصل کئے۔ اسلام میں ہر عبادت کا ایک ظاہری پہلوہوتا ہے اور ایک باطنی و روحانی۔

امیر جماعت نے مزید کہا کہ ’’ ہمیں اپنی طاقت سے آگاہ رہنا چاہئے، اس کی جڑیں ہمارے مذہب ، اس کی عظیم تعلیمات اور اصولوں میں پیوست ہیں۔ کسی بھی طرح کے جبر و استحصال کے خلاف ایک محافظ کے طور پر کام کرنا ہماری روایت رہی ہے۔

سید سعادت اللہ حسینی نے اس اہم قرارداد پرووٹنگ میں بھارت کی عدم شرکت پراپنی مایوسی کا اظہارکیا ہے اورکہا ہے کہ بھارت ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنے اوراسرائیل کے استعماری مظالم کی شدید مخالفت کرنے والی ایک نمایاں آوازرہا ہے۔

اوقاف کے امورومعاملات سے واقفیت اوراس سے متعلق جملہ کاموں کو بہتراندازمیں انجام دینے کے طریقہ کارپرغوروفکراورتبادلہ خیال کے لئے جماعت اسلامی ہند کے تحت ذمہ دارانِ حلقہ وشعبہ اوقاف کا ایک دو روزہ تنطیمی و تفہیمی اجلاس مرکز، نئی دہلی میں منعقد ہوا۔

جماعت اسلامی ہند، اسرائیل کے اس وحشیانہ عمل کو قتل عام اورانسانیت کے خلاف جرم سمجھتی ہے۔ اسرائیلی قابض فوج تمام جنگی قوانین اوربنیادی انسانی اقدارکی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکولوں اوراسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے موجودہ امیر سید سعادت اللہ حسینی کو دوسری میقات کے لئے امیر منتخب کرلیا گیا ہے۔ جماعت کی مجلس نمائندگان نے انہیں نئی میقات اپریل 2023 تا مارچ 2027 کیلئے دوبارہ منتخب کر لیا ہے۔

جماعت اسلامی ہند نے اپنے قیام کے 75 سال مکمل کرنے کے بعد اپنی حصولیابیوں اور مقاصد کا تفصیلی طور پر ذکر کیا۔ جماعت نے اس سلسلے میں ملک کی سرکردہ شخصیات سے مشورے طلب اور آئندہ سالوں میں اس کو عملی جامہ پہنانے کا وعدہ کیا۔