ہندوستانی فوج نے بارہمولہ انکاؤنٹر میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
جموں وکشمیر کے بارہمولہ میں سیکورٹی اہلکاروں اوردہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ اس درمیان سیکورٹی اہلکاروں کوبڑی کامیابی ملی ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے تصادم میں دودہشت گرد ہلاک کئے ہیں۔ اس سے پہلے ادھم پورمیں چل رہے تصادم میں فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مسلسل تیسرا انکاؤنٹرچل رہا ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے ادھم پورکے ڈوڈوبنست گڑھ میں کچھ دہشت گردوں کوگھیرا ہے۔ دوسری جانب، باندی پورمیں پولیس نے لشکرکے 4 اوورگراؤنڈ ورکرکوگرفتارکیا ہے۔ پولیس کو جانکاری ملی تھی کہ لشکر کے اوورگراؤنڈ ورکرمقامی لوگوں پرحملہ کرنے کی فراق میں تھے۔ اس سے پہلے بدھ کو فوج نے اری میں سرحد پارکررہے 2 دہشت گردوں کوہلاک کیا تھا۔
اس سے پہلے بدھ کی شام کوجموں وکشمیرکے کلگام میں دہشت گردوں اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ اس دوران تنگمرگ علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کوگھیرا تھا۔ یہاں پردہشت گرد ایک گھرمیں چھپے تھے۔ دہشت گردوں کے پاس سے گولہ بارود، دواسالٹ رائفل، جنگ سے متعلق سامان، پاکستانی کرنسی، چاکلیٹ اورسگریٹ کے پیکیٹ ملے ہیں۔ فی الحال جموں وکشمیرمیں دہشت گردوں کی تلاش کی جارہی ہے۔
اس درمیان پہلگام حملے کے بعد وزارت داخلہ میں آج ایک بارپھراعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں را اورآئی بی چیف کے علاوہ فوج کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ وہیں دہشت گردانہ حملے سے متعلق بھی بڑا انکشاف ہوا ہے۔ ابتدائی جانچ میں سامنے آیا کہ سبھی دہشت گردوں نے پاکستان میں ٹریننگ حاصل کی تھی۔ اس کے بعد مقامی دہشت گردوں کی مدد سے اس حادثہ کوانجام دیا گیا۔ فی الحال دہشت گردوں کی تلاش میں ڈرون اورہیلی کاپٹرکی مدد لی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


