Bharat Express DD Free Dish

Pahalgam Terror Attack: پہلگام دہشت گردانہ حملے کی ڈاکٹر ماجد تالیکوٹی نے کی سخت مذمت

ڈاکٹرماجد احمد تالیکوٹی نے کہا کہ معصوموں کا قتل کسی بھی انسان کو قبول نہیں ہے۔ معصوموں کا قتل انتہائی افسوسناک ہے اور انسانیت کا قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک اس معاملے میں ایک ہے، کوئی بھی ہندوستانی شہری دہشت گردوں کے ساتھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

معروف کینسرسرجن اورسیاسی وسماجی رہنما ڈاکٹرماجد احمد تالیکوٹی نے کشمیرکے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے معصوم عوام کوقتل کردیا گیا ہے۔ اس دہشت گردانہ حملے نے 140 کروڑہندوستانیوں کوجھنجھوڑکررکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ اورکائرانہ حرکت کرنے والوں کوسخت سزا ملنی چاہئے تاکہ جولوگ ہلاک ہوئے ہیں، ان کے اہل خانہ کی زخموں پرمرہم لگایا جاسکے۔

ڈاکٹرماجد احمد تالیکوٹی نے کہا کہ معصوموں کا قتل کسی بھی انسان کو قبول نہیں ہے۔ معصوموں کا قتل انتہائی افسوسناک ہے اور انسانیت کا قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک اس معاملے میں ایک ہے، کوئی بھی ہندوستانی شہری دہشت گردوں کے ساتھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

قابل ذکرہے کہ جموں وکشمیرکے سیاحتی مقام پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ کے بعد ملک بھرمیں صدمے کی لہرہے۔ اس حملے میں کم ازکم 26 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملے کے بعد وزیراعظم نریندرمودی نے اپنا سعودی عرب کا دورہ منسوخ کرکے دہلی واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے آج شام کیبنٹ کمیٹی آف سیکورٹی(سی سی ایس) کی صدارت کی ہے۔

پہلگام حملے میں 28 سیاح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

دہشت گردوں نے منگل کوجنوبی کشمیرکے پہلگام میں ایک اہم سیاحتی مقام پرحملہ کیا، جس میں 28 افرادہلاک اور16 زخمی ہوئے۔ ان میں سے زیادہ ترسیاح تھے اوروہ پہلگام کی تفریح کے لیے آئے تھے۔ امت شاہ حملے کے چند گھنٹوں کے اندرمنگل کی رات یہاں پہنچے اور انہیں پولیس کے ڈائریکٹرجنرل نلین پربھات نے صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیرداخلہ نے سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے بھی شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read