Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

عدالت عظمیٰ نے مختارانصاری کے بیٹےعباس انصاری کواترپردیش گینگسٹراورسپریم کورٹ نے اترپردیش گینگسٹراینڈ اینٹی سوشل ایکٹیویٹیز (روک تھام) ایکٹ 1986 کے تحت درج ایک کیس میں عبوری ضمانت دے دی ہے۔

جموں وکشمیر میں بجٹ پیش ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے زراعت کے لئے 815 کروڑ، ٹورازم کے لئے 390 کروڑ روپئے تقسیم کئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہیلتھ سیکٹر پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔ بجٹ میں دو نئے ایمس اداروں اور10 مکمل طورپرلیس نرسنگ کالجوں کے لئے بھی انتظامات شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مہا کمبھ کے دوران عقیدت مندوں نے بینکوں سے کافی رقم نکالی۔ اس سے ملکی معیشت کو بڑا فروغ ملا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بینکوں سے نکالے گئے ایک لاکھ کروڑ روپے ابھی تک بینکوں میں واپس نہیں آئے ہیں۔

ماہرین نے اس سے قبل تجویز کیا تھا کہ 2020 میں جی ایچ جی کے اخراج میں کمی کو کووڈ 19 کے معیشت پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔

Lenovo نے ہندوستان میں AI میں تیزی سے ترقی دیکھی ہے۔ اس کی آمدنی سالانہ 2.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ Lenovo Motorola اسمارٹ فونز ہندوستان سے عالمی مارکیٹ میں برآمد کررہا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اب تمام Motorola فون بھارت میں تیار کیے جا رہے ہیں۔

کمپنی جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے اپنے اقدام کے تحت سنگاپور پہنچی ہے۔ فروری 2022 میں کمپنی نے ملائیشین فنٹیک کمپنی Curlec میں اکثریتی حصص لے لیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  تقریباً 80 طیارے اس وقت تکنیکی وجوہات (MRO سپلائی چین کے مسائل) کی وجہ سے کام میں نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر کی معیشت 2024-2025 میں 7.06 فیصد کی شرح سے بڑھنے کی امید ہے۔ 2019 سے بے روزگاری کی شرح میں 0.6 فیصد کمی آئی ہے اور اب یہ 6.1 فیصد ہے۔

نوئیڈا کے سیکٹر-126 کی پولیس اور موبائل اسنیچنگ کرنے والے بدمعاشوں کے درمیان ہوئے تصادم میں تین بدمعاشوں کے پیر میں گولی لگی ہے۔ اس دوران پولیس نے زخمیوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ دنیش شرما نے اپنی سرکاری رہائش گاہوں پر تغلق لین کی جگہ سوامی وویکانند مارگ کا سائن بورڈ لکھوا لیا ہے۔ دہلی میں کئی مقامات کے نام بدلنے کی تجاویز سامنے آئی ہیں جبکہ اکبر روڈ کے سائن بورڈ پر سیاہی پھیردی گئی ہے۔