Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi Visit Poonch: راہل گاندھی کریں گے پونچھ کا دورہ، متاثرہ خاندانوں سے کریں گے ملاقات، جانئے پوری تفصیل

کانگریس لیڈر راہل گاندھی ہفتہ کے روزجموں وکشمیرکے پونچھ کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ متاثرہ اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد راہل گاندھی کی جموں وکشمیرکا دوسرا دورہ ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ 25 اپریل کو وادی میں گئے تھے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی۔ (فائل فوٹو)

کانگریس لیڈر راہل گاندھی ہفتہ کے روز (24 مئی) کوجموں وکشمیرکے پونچھ علاقے کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ حالیہ پاکستانی گولہ باری میں مارے گئے اورمتاثرہ لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ پارٹی لیڈرجے رام رمیش نے راہل گاندھی کے دورے کی جانکاری دی۔ آپ کو بتا دیں کہ جموں وکشمیرکے پہلگام میں 22 اپریل کو حملہ ہوا تھا۔ اس حملے کے بعد بھی راہل گاندھی جموں وکشمیر گئے تھے۔ اسی کے بعد اب وہ پونچھ میں پاکستان کی طرف سے کی گئی گولی باری کے بعد ایک بار پھر علاقے کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔

متاثرہ لوگوں سے کریں گے ملاقات

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے راہل گاندھی کے دورے کی جانکاری دیتے ہوئے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر پوسٹ کیا۔ انہوں نے کہا، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کل یعنی 24 مئی کو پونچھ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ حال ہی میں پاکستان کی گولی باری میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے 25 اپریل کو راہل گاندھی سری نگر گئے تھے، جہاں انہوں نے پہلگام میں ہوئے خطرناک دہشت گردانہ حملے میں زخمی لوگوں اوردیگرمتعلقہ لوگوں سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر اوروزیراعلیٰ سے بھی ملاقات کی تھی۔

دہشت گردی کو ہرانے کے لئے متحد ہوں: راہل گاندھی

حملے کے بعد گزشتہ ماہ جموں وکشمیرکے اپنے دورہ کے دوران، راہل گاندھی نے کہا تھا کہ دہشت گردانہ حملے کے پیچھے کی سوچ ملک کے لوگوں کوتقسیم کرنے کا تھا اوریہ ضروری ہے کہ ہندوستان دہشت گردی کوہمیشہ کے لئے ہرانے کے لئے متحد ہو۔

آپریشن سندور کے بعد بوکھلایا پاکستان

پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف سبق سکھانے کے لئے ہندوستان نے 7 مئی کو آپریشن سندور لانچ کیا تھا۔ اس آپریشن کے تحت ہندوستان نے پاکستان کے 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں پرحملہ کیا تھا اور ان کو تباہ کردیا تھا۔ ہندوستان کے آپریشن سندورسے پاکستان بوکھلا گیا تھا، اسی کے بعد پاکستان نے ایل اوسی پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ اس فائرنگ میں سب سے زیادہ گولی باری پونچھ میں ہی کی گئی تھی۔ ہندوستان کے آپریشن سندورلانچ کئے جانے کے بعد پاکستان سے بھی ناکام جوابی حملہ کیا گیا۔ 8 مئی سے لے کر10 مئی دونوں ممالک نے ایک دوسرے پرمیزائلیں داغیں۔ اس دوران پونچھ میں پاکستان کی طرف سے گولی باری کی گئی، میزائلیں اور ڈرون حملوں میں 27 لوگ مارے گئے اور70 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ حالانکہ 10 مئی کو دونوں ممالک کے درمیان سیزفائر ہوا اور دونوں طرف سے حملہ روک دیا گیا۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read