مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۔
Union Home Minister Amit Shah on Naxalites Killed in Chhattisgarh: چھتیس گڑھ میں سیکورٹی اہلکاروں کے ایک کروڑ کے انعامی سمیت 27 نکسلیوں کے ہلاک کئے جانے سے متعلق مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے تاریخی حصولیابی قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں میں یہ پہلی بارہوا ہے، جب اتنا بڑا نکسلی مارا گیا ہے۔
مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرلکھا، ”نکسل ازم کوختم کرنے کی لڑائی میں ایک تاریخی حصولیابیا، آج چھتیس گڑھ کے نارائن پورمیں ایک آپریشن میں ہمارے سیکورٹی اہلکاروں نے 27 خونخوارنکسلیوں کوہلاک کردیا ہے، جن میں سی پی آئی-ماؤنوازکے جنرل سکریٹری اورنکسل تحریک کے سرکردہ رہنما اورریڑھ کی ہڈی، نمبالا کیشوا راؤعرف بسوا راجوبھی میں شامل ہے۔ نکسل ازم کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کے تین دہائیوں میں یہ پہلی بارہے کہ کسی جنرل سکریٹری سطح کے لیڈرکوہماری فوج نے مارگرایا ہے۔ میں اس بڑی کامیابی کے لئے ہمارے بہادرسیکورٹی اہلکاروں اورایجنسیوں کی تعریف کرتا ہوں۔“
Proud of our forces for this remarkable success. Our Government is committed to eliminating the menace of Maoism and ensuring a life of peace and progress for our people. https://t.co/XlPku5dtnZ
— Narendra Modi (@narendramodi) May 21, 2025
آپریشن بلیک فارسٹ-84 نکسلیوں نے کی خود سپردگی
انہوں نے مزید لکھا، ”مجھے یہ بتاتے ہوئے بھی خوشی ہورہی ہے کہ آپریشن بلیک فارسٹ کے پورا ہونے کے بعد چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور مہاراشٹر میں 54 نکسلیوں کوگرفتارکیا گیا اور84 نکسلیوں نے خود سپردگی کی ہے۔ مودی حکومت 31 مارچ 2026 سے پہلے نکسل ازم کو ختم کرنے کے لئے پابند عہد ہے۔“
وہیں چھتیس گڑھ کے وزیراعلی وشنودیوسائے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرلکھا، “جیت کا سلسلہ جاری ہے، نکسل ازم ختم ہورہا ہے، وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں اورمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے مارچ 2026 تک ملک اورریاست میں نکسل ازم کوختم کرنے کے عزائم کومضبوط کرتے ہوئے، سیکورٹی فورسزمسلسل کامیابیاں حاصل کررہی ہیں اورتیزی سے ہدف کی طرف بڑھ رہی ہیں۔
नक्सलवाद के खिलाफ़ निर्णायक जंग में जीत का क्रम जारी है
नारायणपुर जिले में DRG के जवानों ने अपने अदम्य साहस से 27 नक्सलियों को ढेर कर दिया है।
प्रधानमंत्री श्री नरेंद्र मोदी जी और केंद्रीय गृहमंत्री श्री अमित शाह जी के मार्च 2026 तक नक्सलवाद के खात्मे के संकल्प के अनुरूप प्रदेश…— CMO Chhattisgarh (@ChhattisgarhCMO) May 21, 2025
مشکل جغرافیائی حالات اورچیلنجزکے باوجود کامیابی
مشکل جغرافیائی حالات اوربہت سے چیلنجزکے باوجود، بائیں بازوکی انتہا پسندی کے خلاف یہ فیصلہ کن آپریشن چھتیس گڑھ پولیس کی ڈی آرجی یونٹ نارائن پورمیں پوری عزم اورحوصلے کے ساتھ انجام دے رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں اب تک 27 نکسلی مارے جا چکے ہیں، جن میں بدنام زمانہ نکسل لیڈرنمبالا کیشوراؤعرف بسواراجو کے خاتمے کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
