Bharat Express

علاقائی

ضلع حمیر پور سے خبریں آرہی ہیں کہ کچھ لوگوں نے فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹس کرکے سنسنی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے بعد پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دو افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور پھر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو نماز جمعہ کے بعد حراست میں لے لیا

ملک میں پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کا بگل بج چکا ہے۔ یہ الیکشن 2024 میں ہونے والے لوک سبھا کا سیمی فائنل مانا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی کہا میں کہوں گا کہ آپ کو ریاست کے کماؤن علاقے میں پاروتی کنڈ اور جاگیشور مندروں کا دورہ کرنا چاہیے۔ تاکہ آپ قدرتی حسن سے لطف اندوزہوسکیں۔

 اگر ہم راجدھانی دہلی کے موسم کی بات کریں تو یہاں کے موسم میں ہلکی سی تبدیلی آئی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت میں کمی کے باعث صبح کے وقت ہلکی سردی محسوس کی جارہی  ہے۔

حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے نظام آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ کے سی آر نے کرناٹک میں کانگریس کے انتخابات میں مالی امداد کی تھی اور اب وقت آگیا ہے کہ کرناٹک، تلنگانہ میں بی آر ایس کی مدد کے لیے رقم کی ادائیگی اور رقم بھیجی جاتی تھی۔

مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم کے دوران چیف منسٹر شیوراج چوہان نے اپوزیشن پارٹی کانگریس پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے مسلسل تیسرے دن بھوپال میں روڈ شو کیا۔ آج انہوں نے گووند پورہ اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار کرشنا گوڑ کی حمایت میں عوامی رابطہ اور میٹنگ کی۔

اسرائیل کی جانب سے جاری حملہ میں اب تک حماس کے 1300 کارکنان جاں بحق ہوئے ہیں ۔ غزہ کی پٹی میں بمباری کی وجہ سے رات کو بھی دن کی طرح محسوس ہوتا ہے۔

پٹنہ کے آئی جی ایم ایس میں کل 149 آسامیاں بنانے کی منظوری دی ہے۔ خصوصی انفراسٹرکچر پلان برائے سال 2022-26 کے تحت عسکریت پسندی سے متاثرہ اضلاع کو 37 کروڑ 83 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی گئی ہے

حیدر آباد کی بیشتر مساجد میں آج نماز جمعہ کے  موقع پر مسلمانوں نےبارگاہ رب العزت نے مظلوم فلسطینیوں کے حق اور ان کی مدد کے لئے دعائیں کیں،اس کے علاوہ نماز جمعہ دوران ہی قنوت نازلہ کا بھی اہتمام کیا گیا

SC on Maharashtra MLAs Disqualification: مہاراشٹر کے اراکین اسمبلی کے خلاف نااہلی کی کارروائی پرسماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ اسپیکر کو کوئی دکھاوا نہیں کرنا چاہئے بلکہ کارروائی کرنی چاہئے۔ عدالت نے کہا کہ اگر مہاراشٹر اسمبلی اسپیکرکے ذریعہ معقول وقت متعین نہیں کیا جاتا ہے تو وہ اس کے لئے ایک لازمی حکم جاری کرے گا۔