Bharat Express

علاقائی

نائب وزیر اعلی ایم ٹی ایس سنگھ دیو نے بھی خواتین کے ریزرویشن پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی بار بھی خواتین کو سیٹیں دی تھیں، اس بار بھی وہی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا، 'بی جے پی کے پاس صرف ایک خاتون ایم ایل اے ہیں، جب کہ کانگریس کے پاس تقریباً 11 خواتین ارکان اسمبلی ہیں۔

آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے بھی بکسرحادثے پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام حکومت باریکی سے حالات پر نظربنائے ہوئے ہے۔

مولانا توقیر رضا خان نے کہا کہ چند ماہ قبل میوات میں جو فساد برپا کیا گیا اس کے ذمہ دار ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اے ایم یو کے طلبا پر جو مقدمہ درج کیا گیا ہے انہوں فوری طور پر واپس لیا جائے،توقیر رضا خان نے کہا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ وزیر اعظم کو فلسطینیوں کا درد، ان کے آنسو اور ان کی مظلومیت کیوں نظر نہیں آتی ہے ؟

بہار حکومت کی طرف سے 2 اکتوبر کو جاری کی گئی ذات مردم شماری کی رپورٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے چراغ نے کہا کہ پوری مردم شماری غلط ہے۔ ہم یہ پہلے سے کہہ رہے ہیں کیونکہ بہار میں ہم سے زیادہ کوئی نہیں گھومتا۔ ہم ہمیشہ بہار کے ہر گاؤں میں گھومتے رہتے ہیں۔

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر معاملے میں قصوروار قرار دیئے گئے عارض خان کو پہلے سزائے موت دی گئی تھی، اب اسے عمرقید میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت نے بیڑی و دیگرملازمین کیلئے کے ایم خان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کے ایسے سپاہی تھے، جن کی گرفت زمین پر تھی۔

راشٹریہ جنتا دل نے 2024 لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اپنے نئے ترجمانوں کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ 4 نئے ترجمان پارٹی کا موقف میڈیا میں پیش کریں گے۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی ایم نتیش نے ریلوے انتظامیہ پر ہی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ کو مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے گنجی گاؤں میں اتراکھنڈ کے روایتی موسیقی کے آلات پر ہاتھ آزمایا۔ پی ایم مودی نے مقامی فنکاروں، ہندوستانی فوج، آئی ٹی بی پی اور بی آر او کے اہلکاروں سے بھی بات چیت کی۔

سرتاج سنگھ 5 بار ایم پی اور 2 بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ 1989 سے 1996 کے عرصے میں انہوں نے نرمداپورم پارلیمانی سیٹ سے لگاتار تین بار رامیشور نیکھرا کو شکست دی، جب کہ 1998 کے لوک سبھا انتخابات میں انہوں نے کانگریس کے امیدوار ارجن سنگھ کو شکست دی تھی۔