Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

ابتدائی معلومات کے مطابق تمام مرنے والے ارلا، رائے پور کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار تیز رفتاری سے جا رہی تھی۔ اچانک ٹائر پھٹنے کے باعث کار بے قابو ہو کر رانگ سائیڈ پر جاگری، اس دوران سامنے سے آ رہے ٹرک نے اسے زور سے ٹکر مار دی۔

نوئیڈا کے اے ڈی سی پی سمیت کمار شکلا نے بتایا کہ سیکٹر-39 پولیس ٹیم سیکٹر-44 کے سامنے چیکنگ کر رہی تھی جب انہوں نے ایمٹی گول چکر سے ایک موٹر سائیکل کو آتے ہوئے دیکھا اور اسے روکنے کا اشارہ کیا تبھی موٹر سائیکل پر سوار بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

جن سورج پارٹی کے بانی اورہندوستانی سیاست کے حکمت عملی سازپرشانت کشورپوری طرح سے بہارکے سیاسی میدان میں قدم جمانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پرشانت کشورنے بہاراسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

دبئی میں ٹیم انڈیا کے لئے چمپئن ٹرافی میں شاندار گیند بازی کررہے محمد شمی کے روزہ نہیں رکھنے پربیان بازی شروع ہوگئی ہے۔ بریلی میں مولانا شہاب الدین نے سخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی کے مغل حکمراں اورنگ زیب سے متعلق دیئے گئے بیان سے سیاست عروج پر ہے۔ اب مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے کہا ہے کہ ابوعاصم اعظمی کو ضرور جیل میں ڈالا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی ریاستی کانگریس کے اندر اندرونی لڑائی اور دھڑے بندی کی خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں۔ کئی بار یہ اندرونی کشمکش عوام کے سامنے آئی، جس کی وجہ سے پارٹی کی شبیہ داغدار ہوئی۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج اتراکھنڈ کے دورے پر ہیں۔ سی ایم پشکر سنگھ دھامی نے دہرادون کے جولی گرانٹ ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پی ایم مودی اترکاشی کے مکھبا میں گنگا کی پوجا کریں گے۔

نوئیڈا کے سیکٹر 63 تھانہ علاقے میں واقع بہلول پور گاؤں کے قریب واقع کچی آبادیوں میں بدھ کی رات زبردست آگ لگ گئی۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ کچھ ہی دیر میں کئی جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

گوتم بدھ نگر کے چیف فائر آفیسر پردیپ چوبے نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا۔ آگ خشک پتوں کے 30 سے ​​40 فٹ اونچے ڈھیر میں جل رہی ہے اور تیز ہواؤں کے باعث اس پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کی شناخت ایثار الغازی کے نام سے ہوئی ہے اور اسے اسمگلنگ کے تنازع میں قتل کیا گیا۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ ایثار الغازی اور حملہ آوروں کے درمیان اسمگلنگ کے معاملے میں جھگڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ مقتول ایثار الغازی بھی اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور بظاہر اسے اسمگلروں کے کسی اور گروہ نے قتل کیا ہے۔