Bharat Express

Rajasthan Elections 2023: راجستھان اسمبلی انتخابات کی تاریخوں میں تبدیلی، اب 23 نومبر کو نہیں، اس دن ہوگی تبدیلی

Rajasthan Election New Date: الیکشن کمیشن نے راجستھان اسمبلی الیکشن کی تاریخوں میں تبدیلی کی ہے۔ پہلے 23 نومبر کو ووٹنگ کی تاریخ طے کی گئی تھی۔ اب اسے تبدیل کردیا گیا ہے۔

راجستھان اسمبلی انتخابات میں تقریباً 70 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

Rajasthan Election Date 2023: الیکشن کمیشن نے راجستھان اسمبلی انتخابات کی تاریخوں میں تبدیلی کی ہے۔ پہلے 23 نومبر کو ووٹنگ کی تاریخ طے کی گئی تھی۔ اب اسے بدل دیا گیا ہے۔ اب 25 نومبرکو ووٹنگ ہوگی۔ تاریخ بدلنے سے متعلق الگ الگ تنظیموں کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ کیونکہ 23 تاریخ کو دیو اٹھانی اکادشی ہے اورایسے میں اس دن بڑی تعداد میں شادیاں ہوسکتی ہیں۔ اسی کے پیش نظر تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پیر کے روز مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اورمیزورم کے ساتھ راجستھان اسمبلی انتخابات 2023 کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔ پانچ ریاستوں میں سات نومبرسے 30 نومبر کے درمیان ووٹنگ ہونی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔

جیسے ہی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوا، راجستھان میں کئی سماجی اور مذہبی تنظیموں نے 23 نومبر سے متعلق تشویش کا اظہارکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 نومبرکو کافی شادیاں ہیں، ایسے میں انہیں ووٹنگ میں پریشانی ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read