Bharat Express

North East Express Train Accident: نارتھ ایسٹ ایکسپریس کے 6 کوچ بے پٹری، 4 مسافر ہلاک، 20 زخمی، راحت-بچاو کا کام جاری

North East Express Train Accident: دہلی سے گوہاٹی جارہی نارتھ ایسٹ ایکسپریس (گاڑی نمبر 12506) کے 6 کوچ  بہارکے بکسر اورآرا کے درمیان پٹری سے اترگئی۔

بہارکے بکسر ضلع کے رگھوناتھ پوراسٹیشن پر بدھ کی دیر رات ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا۔ آنند وہارسے آرہی آنند وہارکامکھیا نارتھ ایسٹ ایکسپریس کے 6 کوچ  پٹری سے اترگئے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے میں چار افراد کی موت ہوئی ہے۔ بکسرکے ڈی ایم انشل اگروال نے موت کی تصدیق کی ہے۔ موقع پر راحت بچاو کام جاری ہے۔ بھوجپور-روہتاس سے ایمبولینس روانہ کردیا گیا ہے۔ شدید طور پرزخمیوں کو ایمس بھیجا جا رہا ہے۔

بہار کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے بکسر اورآرا کے ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی سے بات کی اورانہیں زخمیوں کے لئے مناسب انتظامات کرنے اور متعلقہ حکام کو جلد از جلد جائے حادثہ پر بھیجنے کی ہدایت دی۔

دوسری جانب مقامی لوگ پھنسے مسافروں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نارتھ ایسٹ ایکسپریس میں سوارایک خاتون مسافرنے حادثے کے بعد بتایا کہ ہم ٹرین میں بیٹھے تھے، تبھی اچانک آواز آئی۔ فی الحال ریلوے نے ہیلپ نمبر جاری کردیا ہے۔ شمالی ریلوے نے پٹنہ کے لئے 9771449971، دانا پور کے لئے 8905697493، آرا کے لئے 8306182542 اور کنٹرول روم کے لئے 7759070004 نمبر جاری کیا ہے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا، “دہلی سے کامکھیا جانے والی ٹرین بکسر کے قریب حادثے کا شکارہوگئی۔ ہم نے تمام افسران، محکمہ صحت اورڈیزاسٹر ڈپارٹمنٹ کے افسران سے بات کی ہے۔ بکسر، آرا اورپٹنہ کے اسپتالوں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز، این ڈی آرایف، ایس ڈی آرایف کو بھی موقع پربھیجا گیا ہے۔ ہماری ترجیح زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جان بچانا ہے۔ ہم نے ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کئے ہیں۔

بکسر ٹرین کے حادثے پر، بھوجپور کے ضلع مجسٹریٹ راج کمارنے کہا، “جیسے ہی ہمیں اطلاع ملی، ہم نے بھوجپورسے 15 ایمبولینس، 4-5 بسیں اورایس ڈی آر ایف ٹیم بھیجی ہیں۔ ہم نے وہاں سے آنے والے تمام زخمیوں کے لئے اسٹیشن پر 3 ایمبولینسیں تعینات کی ہیں۔ ہم نے صدراسپتال میں تیاریاں کی ہیں اور چھٹی پرگئے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ پٹنہ میں جو ڈاکٹر تھے انہیں بھی واپس بلایا جا رہا ہے۔ ہم نے ایمس پٹنہ کو بھی اسٹینڈ بائی پر رکھا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read