وزیرداخلہ امت شاہ جمعہ کے روزدہلی میں بی ایس ایف کے درمیان پہنچے۔ اس دوران امت شاہ نے آپریشن سندورسے متعلق بات کی۔ انہوں نے کہا، پوری دنیا میں آپریشن سندورکی بات کی جارہی ہے۔ ہم نے دہشت گردانہ اڈوں کوتباہ کیا۔ ہم اب تک دفاعی جواب دیتے رہے ہیں۔ ہم نے پہلی باراری دہشت گردانہ حملے کا جواب پاکستان میں گھس کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد ہم نے پاکستان کو بہترانداز میں جواب دیا ہے۔
امت شاہ نے کہا کہ ہم نے پہلی باراری دہشت گردانہ حملے کا جواب پاکستان میں گھس کردیا تھا۔ اری سے زیادہ سخت جواب اندر گھس کربالا کوٹ میں دیا تھا۔ آپریشن سندور میں بھی ہم نے مضبوط جواب دیا۔ ہندوستان کئی دہائیوں سے پاکستان کی پناہ سے کی جانے والی دہشت گردی کا سامنا کررہا ہے۔ دہائیوں تک پاکستان نے کئی حادثات کئے، لیکن مناسب جواب نہیں دیا گیا۔ سال 2014 میں نریندر مودی وزیراعظم بنے۔ بی جے پی کی قیادت والی حکومت بنی۔ اری میں دہشت گردانہ حملہ ہوا اور ہم نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گھس کر سرجیکل اسٹرائیک کرکے پہلی بارمناسب جواب دیا۔
#WATCH | Delhi | On #OperationSindoor, Union Home Minister Amit Shah says, “Today Pakistan stands exposed that the terrorism in India is Pakistan-sponsored…When we launched an attack on terrorist sites in Pakistan, the Pakistan army retaliated…The officers of the Pakistan… pic.twitter.com/eakmcD6aeQ
— ANI (@ANI) May 23, 2025
آپریشن سندورکی کامیابی پرخوشی
آپریشن سندورکی کامیابی بتاتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ 8 مئی کو دو بڑے دہشت گردانہ ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ ہم نے نہ تو فوج اور نہ ہی ایئربیس کو چھوا، ہم نے صرف دہشت گردانہ ٹھکانوں پرحملہ کیا تھا، لیکن پاکستان نے ثابت کردیا کہ دہشت گردوں پرحملہ ان کی فوج پرحملہ ہے۔ پاکستان نے دہشت گردانہ کارروائی کے خلاف ہم پر فوجی کارروائی کی، ہم نے 9 مئی کو ان کے ایئربیس کو اڑا دیا۔ امت شاہ نے آپریشن سندور پر بات کرتے ہوئے کہا، آپریشن سندور ہمارے وزیراعظم کے مضبوط سیاسی ارادے، ہماری انٹلی جنس ایجنسیوں کی درست معلومات اورفوج کے فائرپاورکے شاندار مظاہرہ کا نتیجہ ہے۔ جب یہ تینوں اکٹھے ہوتے ہیں توآپریشن سندوربنتا ہے۔
#WATCH | Delhi | On #OperationSindoor, Union Home Minister Amit Shah says, “We believed that we had attacked the terrorists but Pakistan proved that it sponsors terrorism…Pakistan, considering the attack on terrorists as an attack on itself…When the Pakistani army tried to… pic.twitter.com/ojQRfl3v8F
— ANI (@ANI) May 23, 2025
پہلگام میں انتہا کردی: امت شاہ
وزیر داخلہ امت شاہ نے تاریخ کویاد کرتے ہوئے پلوامہ حملے کا ذکرکیا۔ انہوں نے کہا، پلوامہ میں حملہ ہوا، ہندوستانی فوج نے جوابی فضائی حملہ کیا۔ اس کے بعد اس نے پہلگام میں تمام حدیں پارکردیں۔ بے گناہوں کوان کا مذہب پوچھنے پرقتل کیا گیا۔ اس وقت وزیراعظم نے کہا تھا کہ مناسب جواب دیا جائے گا اورآپریشن سندوراس کا جواب ہے۔ آج پوری دنیا ہماری فوج کی بہادری کی تعریف کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن سندورہماری سرزمین پردہشت گردانہ حملوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ درست اورتمام مقاصد کو پورا کرنے والا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



