Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi on India-Pakistan Tensions: راہل گاندھی نے وزیرخارجہ ایس جے شنکرسے پوچھے تین سوال، وزارت خارجہ نے دیا یہ جواب

وزیرخارجہ ایس جے شنکر پر راہل گاندھی کی پوسٹ سے متعلق این سی پی کے کارگزار صدرپرفل پٹیل نے کہا کہ آج جب ملک متحد ہے، تب لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ایسی بچکانی باتیں کر رہے ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اورپاکستان کے درمیان ہوئے سیزفائر کے بعد سے اپوزیشن خاص طورپرکانگریس مودی حکومت پرحملہ آورہے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈراورکانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جمعہ (23 مئی، 2025) کوایکس پرپوسٹ کرکے خارجہ پالیسی سے متعلق سوال اٹھائے۔ وزیرخارجہ ایس جے شنکرکو راہل گاندھی نے ‘جے جے’ نام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی تباہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے وزیرخارجہ سے تین سوال پوچھے۔

راہل گاندھی نے وزیرخارجہ سے پوچھے یہ تین سوال

راہل گاندھی نے لکھا کہ کیا جے جے (جے شنکرجی) بتائیں گے کہ ہندوسان کوپاکستان کے ساتھ کیوں جوڑدیا گیا ہے؟ دوسرا سوال، پاکستان کی مذمت کرنے میں ایک بھی ملک نے ہمارا ساتھ کیوں نہیں دیا؟ تیسرا سوال، ڈونالڈ ٹرمپ سے ہندوستان اورپاکستان کے درمیان ثالثی کرنے کے لئے کس نے کہا؟ اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے اس سے پہلے وزیرخارجہ کو نئے دورکا جے چند بتایا تھا۔ اسے اکثرغدارکے مترادف کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ مہاراجہ جے چند 12ویں صدی کا راجپوت بادشاہ تھا۔ راہل گاندھی نے پہلے ایس جے شنکرسے پھرسے یہ واضح کرنے کے لئے کہا تھا کہ کیا ہندوستان نے پاکستان کواس کی سرزمین پر دہشت گردانہ ڈھانچے کونشانہ بنانے کے بارے میں مطلع کیا تھا اورہندوستان کے کھوئے ہوئے فائٹرجیٹ کے ضمن میں اس کا کیا مطلب تھا؟

حقائق کوغلط طریقے سے پیش کیا جارہا ہے: وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مختصربیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ ہم نے پاکستان کوشروعات میں ہی خبردارکیا تھا، جوکہ آپریشن سندورکے آغازکے بعد واضح طورپرابتدائی مرحلہ تھا۔ حقائق کو مکمل طورپرغلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔

کانگریس کے لوگ خود پچھتا رہے ہوں گے: این سی پی

وزیرخارجہ پرراہل گاندھی کے پوسٹ سے متعلق ناگپورمیں این سی پی (اجیت پوارگروپ) کے کارگزارصدر پرفل پٹیل نے کہا کہ آج جب ملک متحد ہے، تب لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرایسی بچکانی باتیں کررہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ کانگریس کے لوگ خود پچھتا رہے ہوں گے کہ ان کے لیڈرنے ایسی بچکانی باتیں کہیں۔ اگرہم کسی دوسرے ملک کے ساتھ جنگ کرتے ہیں یا ان کے ایئربیس پرحملہ کرنے کی بات کرتے ہیں توکیا ہم انہیں پہلے سے اس کی جانکاری دیتے ہیں؟ پرفل پٹیل نے کہا کہ وزیرخارجہ ڈاکٹرایس جے شنکراوروزیراعظم مودی نے پہلے ہی دن کہا تھا کہ ہم بدلہ لیں گے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم نے انہیں بتا دیا ہے کہ ہم کیا کرنے جا رہے ہیں۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read