Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

زخمی ہوم گارڈ جوان کو فوری طور پر علاج کے لیے صدر اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ دوسری جانب مہلوک کے اہل خانہ نے اسے ایک سازش قرار دیتے ہوئے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

گروپ کے ایک رکن نے بتایا کہ گجرات کے ایک شخص نے کاشی وشوناتھ مندر میں شیو کتھا کا اہتمام کیا تھا۔ وہ سب ایک ہی شیو کتھا کے لیے گئے تھے۔ یہ حادثہ وہاں سے واپسی کے دوران پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً سبھی سو رہے تھے کہ اچانک ٹکر ہو گئی۔

'ووٹ چوری' مہم سے متعلق کانگریس نے ایک اورویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکیا ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے لوگوں کے ووٹوں کی چوری ہو رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اب اورانہیں عوام بیدار ہوگئی ہے۔

ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر کے زیراہتمام جامعہ اسلامیہ سنابل اوراس کے مختلف اداروں معہد عثمان بن عفان، معہد علی بن ابی طالب، معہد عمربن خطاب، عائشہ صدیقہ شریعت کالج اورخدیجہ الکبریٰ گرلز پبلک اسکول میں 79ویں یوم آزادی کا جشن منایا گیا۔

جموں وکشمیر کے کشتواڑ میں جمعرات دوپہر 12:30 بجے اچانک سے بادل پھٹ گیا۔ مچیل ماتا مندر کے یاترا مارگ پر یہ مصیبت کا پہاڑ ٹوٹا۔ جس میں دو سی آئی ایس ایف جوانوں سمیت 46 افراد کی موت ہوگئی۔ وہیں 200 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔

پانی پت کے بوعانہ لاکھو گاؤں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد موہت ملک 51 ووٹ سے جیت گئے، ضلعی انتظامیہ کو دو دن میں حلف برداری کرانے کا حکم

پارٹی کے قومی صدراورنائب وزیراعلیٰ اجیت پواراورریاستی صدرسنیل تٹکرے کی رضامندی سے نواب ملک کویہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ ان کی قیادت میں تشکیل دی گئی اس کمیٹی میں این سی پی کے کئی سینئرلیڈران شامل ہیں۔ نواب ملک اس سے قبل این سی پی ممبئی کے صدرکی حیثیت سے بھی پارٹی کی قیادت کرچکے ہیں۔

48 سالہ درشن دو دہائیوں سے کنڑ فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں لیکن تنازعات سے ان کا پرانا تعلق رہا ہے۔ 2011 میں بیوی نے گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کرایا۔ ان پر 2021 میں ایک ویٹر کے ساتھ ہاتھاپائی کا الزام لگا اور 2023 میں پالتو کتے کو پڑوسی پر حملہ کرنے کے لیے چھوڑنے کا تنازع بھی سرخیوں میں رہا۔

مالی بحران کا شکار پنجاب حکومت کی مشکلوں میں اضافہ، مرکز نے 800 کروڑ روپے کے سڑک منصوبے منسوخ کر دیے، وقت پر ٹینڈر جاری نہ کرنے اور تعمیری کام میں تاخیر کو وجہ بتایا، 64 سڑکوں اور 38 پلوں کی تعمیر متاثر، پہلے ہی 7000 کروڑ کا دیہی وکاس فنڈ روکا جا چکا ہے

سپریم کورٹ نے بہارووٹرلسٹ پرنظرثانی (ایس آئی آر) کی سماعت کی۔ ڈرافٹ لسٹ سے 65 لاکھ لوگوں کے نام نکال دیئے گئے ہیں۔ ہٹائے گئے لوگوں کے ناموں کے حوالے سے سپریم کورٹ نے کہا کہ ہٹائے گئے 65 لاکھ لوگوں کا ڈیٹا پبلک کیوں نہیں کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اسے پبلک کریں۔ اس پرالیکشن کمیشن نے کہا کہ ٹھیک ہے اگرآپ کا حکم ہے تو ہم کریں گے۔