BJP implementing NRC in Bengal: بی جے پی کی آسام حکومت بنگال میں این آر سی نافذ کر رہی ہے — ممتا بنرجی کی شدید تنقید اور اپوزیشن سے اتحاد کی اپیل
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے تمام اپوزیشن پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ اس جابرانہ رویے کے خلاف متحد ہوں۔ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ یہ وقت ہے کہ تمام جمہوری قوتیں بی جے پی کی تفرقہ انگیز اور مطلق العنان پالیسیوں کے خلاف ایک ساتھ کھڑی ہوں۔
Businessman Gopal Khemka Murder Case: جائیداد تنازعہ، 4 لاکھ میں سپاری اور تین شوٹر… اشوک ساؤ نے ہی گوپال کھیمکا کو مروایا، پٹنہ پولیس کا انکشاف
پٹنہ کے مشہورتاجرگوپال کھیمکا کے قتل کے معاملے میں پولس نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ 5 ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ 14 افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کی تفتیش میں اصل وجہ زمین کا تنازعہ پایا گیا، جس میں اشوک ساؤمرکزی ملزم ہے، جس نے سپاری دی۔
Hooliganism will not be tolerated in UP: ہوٹلوں کی چیکنگ کے نام پر غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی، میرٹھ میں ڈی جی پی راجیو کرشن کا سخت پیغام
ڈی جی پی نے واضح کیا کہ بڑے DJ صرف شہر کے بائی پاس پر لگیں گے، انہیں شہر کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گزشتہ سال کانوڑیوں کی تعداد 4 کروڑ تھی، اس سال مزید اضافے کا امکان ہے۔ ریلوے سے سفر کرنے والے کانوڑیوں کو لے کر بھی بات چیت ہوئی ہے، اور سختی سے کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص ٹرین کی چھت پر سفر نہ کرے۔
مہنت سوامی یشویر مہاراج کا مسلمانوں کے خلاف متنازعہ بیان، دارالعلوم دیوبند سے متعلق کہی یہ بڑی بات
سوامی یشویرمہاراج کا ایک اورمتنازعہ بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے دارالعلوم دیوبند سے کانوڑ بنانے والے مسلمانوں کے خلاف فتویٰ جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی ہری دوار سے اس بار کانوڑ نہ خریدنے کی اپیل کی ہے کیونکہ وہاں مسلم طبقے کے لئے 90 فیصد کانوڑبنا رہے ہیں۔
Bulldozer Action On Chhangur Baba Property: چھانگر بابا کی حویلی پر چلا یوگی حکومت کا بلڈوزر، پیسے دے کر مذہب تبدیل کرانے کا الزام
یوپی کے بلرام پورمیں غیرقانونی مذہب تبدیلی کے الزام میں گرفتار جمال الدین عرف چھانگربابا کی حویلی پربلڈوزرچلا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ حویلی گرام سبھا کی زمین پربنائی گئی تھی۔ پولیس کی موجودگی میں یہ بلڈوزرکارروائی کی گئی۔
Five tourists trapped in waterfall: چھتیس گڑھ کے آبشار میں اچانک بڑھ گئی پانی کی سطح، پھنس گئے پانچ سیاح…اس بعد…
حکام کے مطابق ہر سال برسات کے موسم میں لوگوں کو آبشاروں اور دریاؤں سے دور رہنے کی تنبیہ کی جاتی ہے۔ برسات کے موسم میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بڑھ جاتی ہے جس سے وہاں جانا بہت خطرناک ہو جاتا ہے۔
Tamil Nadu Accident: تمل ناڈو کے وزیر اعلی اسٹالن نے اسکول وین حادثے پر کیا دکھ کا اظہار، مالی امداد کا بھی کیا اعلان
انڈین ریلوے نے اس واقعے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ ریلوے کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح تقریباً 7:45 بجے پیش آیا۔ طالب علموں کو لے جانے والی ایک وین نے کڈالور اور الاپپکم کے درمیان واقع ریلوے لیول کراسنگ گیٹ نمبر 170 کو عبور کرنے کی کوشش کی، تبھی اس کی ولوپورم-مائیلادوتھرائی مسافر ٹرین (نمبر 56813) سے ٹکر ہو گئی۔
Inauguration of New Evaluation Hall at JMI: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں نیو ایویلیویشن ہال کا افتتاح: امتحانات کے نتائج کے جلد اعلان کی سمت ایک اہم قدم
یہ ایئر کنڈیشنڈ ایویلیویشن ہال جامعہ کے کنٹرولر آف ایگزامینیشن آفس بلڈنگ کی دوسری منزل پر واقع ہے، جہاں جائزہ کنندگان اور آبزرورز کے لیے مخصوص سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
Effective follow-up of Dr. Rajeshwar Singh: ڈاکٹر راجیشور سنگھ کی مؤثر پیروی کی بدولت نیشنل گرین ٹریبیونل کا تاریخی فیصلہ: چاندے بابا تالاب اور اس کے عوام بھی رہیں گے محفوظ
ڈاکٹر سنگھ نے گڑھی چنوتی علاقے میں کئی دہائیوں سے آباد ان خاندانوں کی طرف سے مؤثر دلائل پیش کیے، جنہیں NGT کے سابقہ حکم کے تحت وہاں سے ہٹایا جا رہا تھا۔ ٹریبیونل کے ایک تاریخی فیصلے سے نہ صرف غریب عوام کو راحت ملی بلکہ ماحولیات کے تحفظ کی بھی راہ ہموار ہوئی۔
Gujarat leads PMFME success under PM Modi’s vision: وزیراعظم مودی کے وژن اور وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل کی قیادت میں گجرات نے PMFME اسکیم میں نمایاں کامیابی حاصل کی
یہ اقدامات نہ صرف پروسیسنگ کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں، بلکہ مصنوعات کے معیار کو بلند کرنے اور مضبوط کاروباری ماحولیاتی نظام بنانے میں بھی مددگار ہیں۔





