Bharat Express

علاقائی

ذرائع کے مطابق یہ ہنگامہ آدرش نگر تھانہ علاقہ میں گوپی اور ساحل گینگ کے درمیان ہوا۔ اس دوران دونوں گینگ کی جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ اور پیٹرول بموں سے حملہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ خاتون تفتیش میں تعاون نہیں کر رہی تھی اور جائے وقوعہ پر جانے کو بھی تیار نہیں تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسے کسی طرح راضی کر لیا گیا۔ پولیس ایک گھنٹے تک جائے وقوعہ پر موجود رہی

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدرجمال صدیقی نے دہلی میں بابا قطب شاہ کی چادرلی اورپھرنوح، الور، دوسہ اورہریانہ کے جے پورسے ہوتے ہوئے اجمیر کے لئے روانہ ہوئے۔

 اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد انڈیا کی اہم میٹنگ کل ہوگی۔ یہ میٹنگ کنوینراور سیٹ شیئرنگ سے متعلق کافی اہم مانی جا رہی ہے۔

ای ڈی نے الزام لگایا کہ غیرقانونی پیسوں سے 36 کروڑو روپئے کی جائیداد خریدی گئی۔ حالانکہ لین دین 13.4 کروڑ روپئے کے طورپر دکھایا گیا تھا۔ ای ڈی نے الزام لگایا کہ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے 8 کروڑ روپئے نقد دیا تھا۔ ای ڈی نے یہ بھی کہا کہ معاملے میں ابھی دیگرلوگوں کے خلاف جانچ جاری ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی ایڈمنسٹریٹیو کمیٹی کی میٹنگ اور فل کورٹ میٹنگ میں ان خواتین ججوں کو برخاست کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ اس سفارش کی بنیاد پرمدھیہ پردیش حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

ایم پی منوج تیواری نے اجولا اسکیم کے تحت خواتین کو مفت گیس سلنڈر اور چولہا وغیرہ تقسیم کیا۔ ایم پی منوج تیواری نے بھی ترقی یافتہ ہندوستان کے مقصد کے لیے سب کو حلف دلایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج یوتھ ڈے پر ہمیں سوامی وویکانند کی زندگی سے تحریک لے کر قوم کے لیے وقف رہنے کی ضرورت ہے۔

سپریم کورٹ نے مظفر نگر تھپڑ سانحہ جانچ کی نگرانی کی ذمہ داری سینئر آئی پی ایس افسر کو دینے کا حکم دیا، جو کورٹ کو رپورٹ دیں گے۔

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز الیکشن کمیشن تقرری معاملے میں سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ الیکشن کمشنروں کی تقرری معاملے میں عدالت میں دسمبر 2023 میں عرضی داخل کی گئی تھی۔

حکام نے بتایا کہ ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور JN.1 سب ویرینٹ کے کیسز سامنے آئے ہیں، لیکن فی الحال ان کو لے کر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔