Bharat Express

Suchana Seth Case: سوچنا سیٹھ  نے پولیس کو بتایا کہ بیٹا مردہ حالت میں ملا تھا، گوا قتل کیں میں آیا نیا موڑ

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ خاتون تفتیش میں تعاون نہیں کر رہی تھی اور جائے وقوعہ پر جانے کو بھی تیار نہیں تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسے کسی طرح راضی کر لیا گیا۔ پولیس ایک گھنٹے تک جائے وقوعہ پر موجود رہی

پوچھ گچھ کے دوران سیٹھ نے دعویٰ کیا کہ 'میں نے لاش کو تھیلے میں ضرور لیا تھا، لیکن میں نے بیٹے کو نہیں مارا'

Suchana Seth Case: گوا کے سروس اپارٹمنٹ میں اپنے چار سالہ بچے کو قتل کرنے ملزم سی ای او ماں(سوچنا سیٹھ) نے  جنوری 12  کو پولیس کو دکھایا کہ کس طرح اس نے لاش کو ایک سوٹ کیس کے اندر کیسے پیک کیا تھا ۔ ملزم سوچنا سیٹھ نے پولیس کو وہ کٹر بھی دکھایا ۔جس سے اس نے خود کو مارنے کی کوشش میں اپنی کلائی کاٹی تھی۔

اے آئی سٹارٹ اپ کمپنی کی سی ای او سوچنا سیٹھ کو  جمعہ کو پولیس اس اپارٹمنٹ میں لے گئی جہاں اس منظر کو دوبارہ اسی طرح کریٹ کرنے کے لے اس اپارٹمنٹ میں لےگئی تھی، جہاں بچے کوقتل کا الزام ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ   سوچنا سیٹھ ایک بار  پھر اس بات سے انکار کرتی رہی کہ اس نے اپنے اپنے بیٹے کو قتل کیا ہے۔ سوچنا سیٹھ پولیس کو  لگاتار بتاتی رہی کہ اس کا بیٹا مردہ حالت میں ملا تھا۔

خاتون تفتیش میں تعاون نہیں کر رہی ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ خاتون تفتیش میں تعاون نہیں کر رہی تھی اور جائے وقوعہ پر جانے کو بھی تیار نہیں تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسے کسی طرح راضی کر لیا گیا۔ پولیس ایک گھنٹے تک جائے وقوعہ پر موجود رہی اور تفتیش کی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

کیا ہےمعاملہ

سوچنا سیٹھ جسے اپنے ہی چار سالہ بیٹے کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ایک اے آئی  اسٹارٹ اپ کمپنی کی سی ای او ہے۔ سوچنا اپنے شوہر سے طلاق لے چکی تھی۔وہ  دونوں الگ الگ رہتے تھے۔ ان دونوں کا ایک بیٹا بھی تھا۔جس کی تحویل سوچنا  سیٹھ کے پاس تھی۔ لیکن پولیس نے شوہر کو بھی اس سے ملنے کی اجازت دے دی تھی۔

جس ہفتے جب اس نے اپنے بیٹے کو قتل کیا، اس کا شوہر اس سے ملنے آیا تھا۔ قتل کے پیچھے مقصد ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب تک کی تفتیش سے پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ بچے کی تحویل کو لے کر شوہر کے ساتھ جاری لڑائی کی وجہ سے پریشان تھی۔ پولیس کو سوچنا سیٹھ کے سامنے آنے سے ایک  نوٹ ملا ہے ۔جس میں اس نے انگریزی میں لکھا ہے کہ وہ اپنے شوہر کو اپنے بیٹے کی تحویل حاصل نہیں کرنے دےگی۔

بھارت ایکسپریس