Bharat Express DD Free Dish

Bengaluru

سال 2005 میں آچاریہ لوکیش کی دوراندیش قیادت میں قائم ہونے والا ادارہ ’اہنسا وشو بھارتی‘ گزشتہ دو دہائیوں سے عدم تشدد، باہمی بھائی چارے، تمام مذاہب کے احترام، انسانی اقدار اور عالمی اخوت کے فروغ کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔ ادارے نے مختلف مذاہب، ثقافتوں اور برادریوں کے درمیان مکالمے کا پل قائم کرتے ہوئے پُرامن بقائے باہمی کے جذبے کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے منگلورو جنکشن سے بنگلورو-منگلورو-مڈگاؤں وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی، جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلورو سے ورچوئل طریقے سے ٹرین کا افتتاح کیا۔ این ڈی اے لیڈروں نے نئی سروس کو کرناٹک اور گوا کے درمیان ریل رابطے کو مضبوط بنانے کی اہم پیش رفت قرار دیا۔

وزیر اعظم مودی بنگلورو میں ’پرشانتی کٹیرم‘ کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ وہاں موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعظم دوپہر تقریباً 12 بج کر 45 منٹ پر تورے کیرے سے آئی آئی ایم بنگلورو میٹرو اسٹیشن تک میٹرو کو ہری جھنڈی دکھائیں گے اور اس میں سفر بھی کریں گے۔

وزیر اعظم کی سکیورٹی کے لیے اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) کی ٹیم تقریباً 10 روز قبل ہی بنگلورو پہنچ گئی تھی۔ ٹیم نے وزیر اعظم کے پروگراموں سے متعلق تمام مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا ہے۔

ڈونالڈ ٹسک بدھ کی شام تین روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے۔ اس دورے کا مقصد دفاع، تجارت اور اسٹریٹجک شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ہوائی اڈے پر پہنچنے پر مرکزی وزیر مملکت برائے خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت اور جل شکتی راج بھوشن چودھری نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

ایئر انڈیا ایکسپریس نے بھی دمام، جدہ اور ریاض کے لیے پروازوں کی معطلی 20 اکتوبر تک بڑھا دی ہے۔ وہیں انڈیگو نے ریاض، جدہ، دمام اور مدینہ کے لیے اپنی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ کردی ہیں۔آکاسا ایئر نے ریاض کے لیے پروازوں کی معطلی 24 اکتوبر تک اور جدہ کے لیے 21 اکتوبر تک بڑھا دی ہے۔

ایس ٹی سی ایل کا مقصد معاشی طور پر کمزور خاندانوں کے بچوں میں چھپی کرکٹ کی صلاحیت کو تلاش کرنا اور انہیں بغیر کسی فیس کے اپنے کرکٹ کے خواب پورے کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ لیگ کے تحت کھلاڑیوں کو کھانے، رہائش، سفر اور پیشہ ورانہ رہنمائی جیسی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ معاشی حالات ان کی صلاحیت اور کرکٹ کے سفر میں رکاوٹ نہ بنیں

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر کر الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی مارچ کی قیادت راشٹریہ جنتا دل کے کارگزار صدر اور اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے کی۔ ان کے ساتھ رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی سمیت ’اتحاد‘ کے کئی سینئر لیڈر اور کارکن موجود تھے۔ مظاہرین نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے۔

حتمی طور پر منتخب کیے جانے والے کھلاڑیوں کے درمیان 17 سے 19 اکتوبر تک پریکٹس اور مسابقتی میچ منعقد کیے جائیں گے۔ ان مقابلوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں STCL کی 8 ٹیموں میں شامل کیا جائے گا۔اس کے بعد STCL سیزن-1 کا انعقاد 21 سے 28 اکتوبر 2026 تک راجستھان کے ناتھ دوارہ واقع ڈاکٹر مدن پالیوال میراج اسٹیڈیم میں کیا جائے گا۔ لیگ کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ کار کرکٹرز سے سیکھنے کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا بھی موقع ملے گا۔

بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور نے بنگلورو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس موضوع پربات کرنے کے لیے بنگلورو سے بہتر جگہ کوئی نہیں ہوسکتی، کیونکہ یہ شہر کام کرتا ہے، چیزیں بناتا ہے اور کام کو انجام تک پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلورو انتظار کرنے والا شہر نہیں ہے اور یہاں کی انتظامیہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کام کرتی ہے۔