Bharat Express

پیٹرول بم اور گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے دہلی میں دہشت کا ماحول، واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید

ذرائع کے مطابق یہ ہنگامہ آدرش نگر تھانہ علاقہ میں گوپی اور ساحل گینگ کے درمیان ہوا۔ اس دوران دونوں گینگ کی جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ اور پیٹرول بموں سے حملہ کیا۔

پیٹرول بم اور گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے دہلی میں دہشت کا ماحول، واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید

شمال مغربی دہلی کے آدرش نگر علاقے میں ایک گھر کے باہر پیٹرول بم پھینکنے اور فائرنگ کرنے کے معاملے میں ایک نابالغ کو  پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق جمعرات کی رات پیش آنے والے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چار نوجوانوں کا ایک گروپ جن کے چہرے ڈھکےہوئے تھے، پیٹرول بم پھینکتے اور بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

گوپی اور ساحل گینگ کے درمیان تصادم

ذرائع کے مطابق یہ ہنگامہ آدرش نگر تھانہ علاقہ میں گوپی اور ساحل گینگ کے درمیان ہوا۔ اس دوران دونوں گینگ کی جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ اور پیٹرول بموں سے حملہ کیا۔ یہ سارا واقعہ وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ جس میں گوپی اور ساحل گینگ کےلوگ ایک دوسرے پر پیٹرول بم پھینکتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

پولیس نے حملہ آور کی شناخت کر لی

اب تک کی جانچ میں پولیس کو یہ اطلاع ملی ہے کہ مجرم گوپی کے خلاف دو مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ ساتھ ہی اس کے بڑے بھائی کشن کے خلاف پہلے ہی نصف درجن مقدمات درج ہیں۔ تفتیش کے دوران متاثرہ نے الزام لگایا کہ دشمنی کی وجہ سے شاہد اور اس کے ساتھیوں نے مقتول کے گھر پر حملہ کیا۔ پولیس تھانےکا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ماسک پہن کر واردات کو انجام دیا ۔ پولیس نے حملہ آوروں میں شاہد اور شاہ رخ کی شناخت کر لی ہے۔ پولیس اس معاملے میں دیگر ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔

ساحل گینگ کے 50 شرپسندوں نے حملہ کر دیا

جمعرات یعنی 11 جنوری کی دیر رات ساحل گروپ کے 50 بدمعاشوں نے موتی باغ میں گوپی کے گھر پر بیک وقت حملہ کیا۔ شرپسندوں نے خوف و ہراس پھیلانے کے لیے پیٹرول بم پھینکے اور کئی راؤنڈ فائرنگ بھی کی۔ تقریباً 20 منٹ تک شدید لڑائی کے بعد بدمعاش فرار ہوگئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دہلی پی سی آر کو 6 بار فون کیا گیا۔لیکن پولیس نہیں پہنچی۔ اس کے بعد اطلاع ملتے ہی آدرش نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع سے 8 خالی کارتوس برآمد کر لیے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

بھارت ایکسپریس