Primary School Merger: یوپی حکومت کوہائی کورٹ سے بڑی راحت، 5000 اسکولوں کے انضمام کے خلاف عرضی خارج
اترپردیش حکومت کوہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے 5000 پرائمری اسکولوں کے انضمام کے فیصلے کوچیلنج کرنے والی درخواستیں خارج کردیں۔ حکومت کا موقف تھا کہ یہ قدم وسائل کے بہتراستعمال اورتعلیم کے معیارمیں بہتری کے لئے اٹھایا گیا ہے، جسے عدالت نے ایک پالیسی سمجھا اوراسے درست قراردیا۔
Rahul Gandhi Photo on Sanitary Pad Case: سینیٹری پیڈ پر راہل گاندھی کی تصویرکی کیا ہے حقیقت؟ کانگریس نے درج کرائی ایف آئی آر، جانئے پورا معاملہ
بہارمیں کانگریس کی جانب سے تقسیم کیے جانے والے سینیٹری پیڈ پرراہل گاندھی کی تصویرکے ساتھ جعلی ویڈیوکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بنگلورمیں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے اپنے سوشل میڈیا پریہ جانکاری دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں دیگرلوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔
BJP MP Nishikant Dubey on Urdu Language: ’’مہاراشٹرمیں اردوزبان والوں کومارکردکھاؤ…‘‘ بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے ہندی-مراٹھی تنازعہ میں اردوکوبھی گھسیٹا
مہاراشٹرکے اندرجاری زبان تنازعہ کے درمیان بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کا ایک بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے ہندی زبان بولنے والے لوگوں کومارنے والوں سے کہا کہ اگر ہمت ہے تواردوزبان والوں کومارکردکھاؤ۔
Owaisi Remark On Election Commission: ’لوک سبھا الیکشن 2024 کی ووٹرلسٹ کوکیوں نہیں بنایا جا رہا ہے بنیاد‘، بہارمیں ووٹرلسٹ سے متعلق الیکشن کمیشن سے میٹنگ کے بعد اسدالدین اویسی کا بڑا سوال
اسدالدین اویسی نے سوال کیا کہ 2024 کی ووٹرلسٹ کو الیکشن کمیشن بنیاد کیوں نہیں بنا رہا ہے، جن رائے دہندگان نے 2024 میں ووٹ دیا آخر 2025 میں ان سے ان کی پہچان کیوں پوچھی جا رہی ہے؟
Delhi NCR Weather : دہلی-NCR میں موسلا دھار بارش سے موسم ہواخوشگوار ، IMD نے بارش کا ریڈ الرٹ کیا جاری
گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بارش کے الرٹ جاری ہو رہا تھا، مگر متوقع بارش نہیں ہو رہی تھی۔ آخرکار آج صبح سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس سےدہلی-NCR کے لوگوں کو بڑی راحت ملی۔
Adani Enterprises Announces1,000 crNCD IssueOfferingup to 9.30% p.a.: اڈانی انٹرپرائزز نے 1,000 کروڑ روپے کے این سی ڈی اجرا کا اعلان کیا، سالانہ 9.30فیصد تک منافع کی پیشکش
اڈانی گروپ کے گروپ سی ایف او جگیشندر "روبی" سنگھ نے کہا: "اے ای ایل کی طرف سے این سی ڈی کا دوسرا عوامی اجرا ہماری شمولیتی کیپیٹل مارکیٹ کے ترقی اور طویل مدتی انفراسٹرکچر میں ریٹیل شراکت داری کے عزم کو مزید گہرا کرتا ہے۔
Explosion in Muzaffarnagar’s paper mill: مظفر نگر کی پیپر مل میں دھماکہ، شفٹ انچارج کی موت، 4 ملازمین جھلسے
مہلوک کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انکت کو رات کے وقت فیکٹری میں روکا گیا تھا جب دیگر عملہ نہیں آیا تھا۔ ہمیں صبح 5:30 بجے حادثے کی اطلاع ملی۔ مہلوک انکت کے اہل خانہ نے سوال اٹھایا ہے کہ رات گیارہ بجے سے فون بند تھا۔ اس واقعہ کی اطلاع براہ راست صبح 5:30 بجے دی گئی۔ اس دوران کیا ہوا اس کا پتہ چلنا چاہئے۔
Jmaat-e-Islami Hind Calls for urgent Public Safety Reforms: ملک میں بڑھتے حادثات کے تناظر میں جماعت اسلامی ہند کا اظہارتشویش، عوامی تحفظ کے لئے سیفٹی کوڈ بنانے کا مطالبہ
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے حالیہ دنوں تلنگانہ میں ہونے والے فیکٹری کے ہولناک دھماکے ، پوری میں رتھ یاترا کے دوران افسوسناک بھگدڑ اور احمدآباد میں المناک فضائی حادثے پر اپنے گہرے رنج و غم اور تشویش کا اظہارکیا ہے۔
Abbas Ansari News: عباس انصاری کی اسمبلی رکنیت پرعدالت نے سنایا فیصلہ، جانئے راحت ملی یا جھٹکا؟
یوپی اسمبلی انتخابات کے دوران عباس انصاری نے مئومیں ایک انتخابی ریلی میں مبینہ طور پراشتعال انگیزتقریرکی تھی۔ ان کی تقریر میں سرکاری اہلکاروں کودھمکیاں ملتی تھیں۔
Abdullah Azam Khan non bailable warrant: اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کی مشکلات نہیں ہو رہی ہیں کم، ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے جاری کردیا غیرضمانتی وارنٹ
ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے 2008 کے ایک کیس میں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ یہ وارنٹ سڑک بلاک کرنے اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں جاری کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اعظم خان اورعبداللہ اعظم دونوں کومجرم قراردے کرسزا سنائی گئی تھی۔





