Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے بہارمیں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے متعلق بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ عام آدمی پارٹی بہارکا الیکشن اپنے دم پرلڑے گی۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ عام آدمی پارٹی بہارمیں کسی اتحاد کے ساتھ الیکشن نہیں لڑے گی۔

منڈی ضلع میں پیر کی رات سے ہونے والی موسلادھار بارش نے زبردست تباہی مچائی ہے۔ کارسوگ اور دھرم پور سب ڈویژنوں میں بادل پھٹنے اور سیلاب کے واقعات نے بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ اس کے علاوہ گوہر اور صدر سب ڈویژنوں میں لینڈ سلائیڈ اور پانی بھر جانے کے بھی متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوکاندار نے کہا کہ جب ایم این ایس کارکنان کو یہ بتایا گیا کہ دوکان میں زیادہ ترملازم دوسری ریاستوں سے آتے ہیں اور انہیں مراٹھی نہیں آتی ہے تواس کے جواب میں انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مراٹھی سب کوضرورآنی چاہئے۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے میڈیا انچارج عدنان اشرف نے کہا کہ کانگریس کی اعلیٰ قیادت اوراقلیتی شعبہ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی کے حکم کے مطابق، وہ اورمدھیہ پردیش کے انچارج لیاقت گڈی راجستھان کی تمام اقلیتوں، خواہ وہ سکھ، مسلم، جین، عیسائی، الگ الگ ملاقات کررہے ہیں اور موجودہ حکومت کے تحت اقلیتوں کودرپیش مسائل سے کانگریس کی اعلیٰ قیادت کوآگاہ کریں گے۔

مئی کے مہینے میں صنعتی پیداوار کے اشاریہ (IIP) میں سال بہ سال 1.2 فیصد اضافہ ہوا، جو اپریل کے 2.6 فیصد کے مقابلے میں کم ہے اور اگست 2024 کے بعد سب سے کم سطح ہے۔ مئی میں بجلی کے شعبے میں سکڑاؤ اور مینوفیکچرنگ میں سست روی نے IIP پر دباؤ ڈالا۔

برآمدات نے اب تک کی سب سے بلند ماہانہ سطح کو چھو لیا، جو ماروتی سوزوکی کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

ھارت کو اس سال قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 32 گیگا واٹ (جی ڈبلیو) کا اضافہ کرنے کی توقع ہے، جو کہ 2024 میں تقریباً 28 گیگاواٹ تھی۔

فارمولیشنز اور بائیولوجیکلز ہندوستان کی فارما برآمدات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جو کل برآمدات کا 75.74 فیصد ہیں۔ بلک ڈرگز اور ڈرگ انٹرمیڈیٹس میں بھی اچھی نمو دیکھی گئی،

کانگریس نے بی جے پی پرتنقید کی ہے۔ کانگریس نے بی جے پی کا فارمولہ بتاتے ہوئے کہا کہ امبانی-اڈانی کوبی جے پی کے اقتدار میں ایئرپورٹ-بندرگاہ مل رہے ہیں۔ وہیں، عام آدمی گھر چلانے کے لئے قرض لے رہا ہے۔ ساتھ ہی کانگریس نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امیرمزید ہوتا جا رہا ہے اورغریب مزید غریب ہوتا جا رہا ہے۔

یہ روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ آئی این ایس ادے گیری کو صرف 37 ماہ میں سروس کے لیے بحریہ کے حوالے کیا گیا ہے۔