Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

 نتیش کمارنے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور تعاون سے بہار کے باصلاحیت اور محنتی لوگ ریاست اور ملک کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔اپنے خصوصی پیغام میں نتیش کمار نے یومِ بہار کو ریاست کی تاریخ، صلاحیت اور روایات کے جشن کا دن قرار دیا۔

امت شاہ  نے مزید کہا کہ بہار صرف ایک جغرافیائی خطہ نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے، جو صدیوں سے سماجی انصاف اور علمی بیداری کی نمائندگی کرتا آ رہا ہے۔ قدیم یونیورسٹیوں سے لے کر تحریکِ آزادی تک، بہار کے لوگوں نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب ریاستی دارالحکومت پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں یومِ بہار کی تقریبات بڑے جوش و خروش سے منائی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر تین روزہ شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا عنوان “ترقی یافتہ بہار، روشن بہار” رکھا گیا ہے۔

مغربی بنگال میں عید الفطرکے جشن کے درمیان سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ شوبھیندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی پر خوشنودی کی سیاست کا الزام لگایا، جس پرابھیشیک بنرجی نے سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا حوالہ دیا۔ شوبھندوادھیکاری نے ممتا بنرجی کو40,000 ووٹوں سے شکست دینے کا دعویٰ کیا۔

ملک بھرمیں عید الفطرکا تہوارانتہائی خشوع وخضوع اورتزک واحتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ملک کے تمام شہروں اوردیہی علاقوں کے گاؤں کے مختلف عیدگاہوں اورمساجد میں لاکھوں فرزندانِ توحید نے تزک واحتشام کے ساتھ نمازعیدالفطرادا کررہے ہیں۔ ملک میں عید الفطرکی نمازصبح فجرکی نمازکے بعد سورج طلوع ہوتے ہی شروع کی گئی جبکہ کئی حصوں میں تھوڑی تاخیرسے نمازعیدالفطرادا کی جا رہی ہے۔

خواتین، نوجوانوں اور کسانوں کے لیے بڑے وعدے، ممتا بنرجی کا مرکز اور الیکشن کمیشن پر سخت حملہ۔ یہ انتخابات دو مرحلوں میں منعقد ہوں گے، اور پارٹی نے اپنی پالیسیوں میں سماجی بہبود اور بنیادی سہولیات کو مرکزی حیثیت دی ہے۔

نئے وزراء کے انتخاب میں علاقائی اور ذات پات کے توازن کے ساتھ ساتھ گزشتہ چار برسوں میں اراکین اسمبلی کی کارکردگی کو بھی بنیاد بنایا گیا ہے۔سیاسی نقطۂ نظر سے بھی یہ فیصلہ اہم ہے،

ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد اٹاوہ ضلع کے رہنے والے تھے اور مندر سے واپس آ رہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ زور دار ٹکر کی آواز سن کر مقامی افراد اور راہگیر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالنے میں مدد دی

عدالتی ریکارڈ کے مطابق، کیس میں فردِ جرم عائد کرنے میں بھی طویل وقت لگا اوراپریل 2022 میں جا کرچارج فریم کئے گئے۔ مزید برآں، 2024 تک دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے باعث ملزمان مسلسل حراست میں رہے، جس سے ان کی قید کا دورانیہ مزید طویل ہوگیا۔

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے 111 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی ہے۔ پارٹی نے بشن پوراسمبلی سیٹ سے امیدوار تبدیل کردیا ہے۔ اس کے علاوہ جائے پور سے ایک ایسے امیدوارکا نام بی جے پی نے اپنی فہرست میں جاری کیا ہے، جس کو بی جے پی حمایت کررہی ہے۔ پارٹی نے روپا گانگولی کو سونارپور ساوتھ (جنوب)) سے ٹکٹ دیا ہے۔